جنوبی بھارت کی ملیالم فلموں کے معروف اداکار سلیم کمار کے بیٹے والد کی آخری رسومات کے موقع پر پاپارازی (فوٹوگرافرز) پر برس پڑے۔ چندو اس وقت پاپا رازی پر ناراض ہوگئے جب تصاویر بنانے کے دوران وہ خاندان کے لوگوں کو آخری دیدار سے محروم کرنے لگے جس پر چندو انہیں سختی سے جگہ دینے کے لیے کہا۔ واضح رہے کہ اداکار سلیم کمار 56 سال کی عمر میں چل بسے، انکی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ اتوار کو کیرالہ کے ضلع ارناکولم کے علاقے نارتھ پراوور میں ادا کی گئیں۔ اس موقع پر اہلِ خانہ، ساتھی فنکار، سیاسی رہنما اور مداح بڑی تعداد میں موجود تھے۔ غم کی اس گھڑی میں اداکار کے بڑے بیٹے چندو اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چندو نے ہجوم میں موجود فوٹوگرافرز اور کیمرہ مین پر برہمی کا اظہار کیا اور ان سے کہا کہ وہ پیچھے ہٹ جائیں تاکہ خاندان کے افراد ان کے والد کا آخری دیدار کر سکیں۔ آخری رسومات میں ملیالم انڈسٹری کی میرا جیسمین، سندیپ پردیپ اور دیگر شامل تھے۔ دریں اثنا کیرالہ حکومت نے اداکار سلیم کمار کی موت پر ان کے خاندان سے تعزیت کی۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں

کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود