National

ملیالم اداکار کے جنسی زیادتی کیس میں بری ہونے پر اداکارہ نے دکھ کا اظہار کیا

ملیالم اداکار کے جنسی زیادتی کیس میں بری ہونے پر اداکارہ نے دکھ کا اظہار کیا

نئی دہلی/کوچی، 8 دسمبر : ملیالم اداکارہ اور فلمساز پاروتی تھرووتھو سمیت کئی فنکاروں نے اداکار دلیپ کو جنسی زیادتی کیس میں بری کیے جانے پر اپنے غم کا اظہار کیا۔ اداکارہ پاروتی نے سوشل میڈیا پر لکھاکہ "ہم احتیاط سے لکھے گئے اسکرین پلے کو اتنی بے دردی سے بے نقاب ہوتے دیکھ رہے ہیں، کیا انصاف ملے گا؟" اپنے فیصلے میں ایرناکولم پرنسپل سیشن کورٹ نے پہلے چھ ملزمان کو متعدد معاملات میں قصوروار پایا، جبکہ کیس کے آٹھویں ملزم دلیپ کو بری کر دیا۔ کئی ملیالم فلمی اداکاراوں، بشمول ریما کالنگل اور ریمیا نمبیسن نے متاثرہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور مہم کی ٹیگ لائن "آوالاکوپم" (ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں) کا اشتراک کیا، جسے اصل میں ویمن ان سنیما کلیکٹو (ڈبلیو سی سی) نے 2017 میں جنسی زیادتی کے کیس کے بعد شروع کیا تھا۔ ڈبلیو سی سی نومبر 2017 میں تشکیل دیا گیا تھا، مشاورت اور پالیسی اقدامات کے ذریعے سنیما میں خواتین کے لیے ایک محفوظ، غیر امتیازی، اور پیشہ ورانہ ماحول پیدا کرنے کے لیے کام کرتا ہے ۔ فیصلے سے پہلے ڈبلیو سی سی نے متاثرہ کے سفر کی تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ "یہ آسان سفر نہیں رہا۔ متاثرہ سے لواحقین تک، ہمیں انصاف کے لیے 3,215 دن انتظار کرنا پڑا۔"

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments