انڈیگو ایئرلائنز سمیت ملک کی متعدد پروازوں کے شیڈول میں شدید خلل کے بعد حکومتِ ہند حرکت میں آ گئی ہے۔ مرکزی وزیر برائے شہری ہوا بازی رام موہن نائیڈو نے ایک تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزارت نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات اٹھائے ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کے فلائٹ ڈیوٹی ٹائم لِمٹیشنز (ایف ڈی ٹی ایل) سے متعلق احکامات کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ وزیر کے مطابق یہ فیصلہ مکمل حفاظتی معیارات برقرار رکھتے ہوئے صرف عوامی مفاد میں لیا گیا ہے، خاص طور پر ان بزرگ شہریوں، طلبہ، مریضوں اور دیگر افراد کے لیے جو وقت پر فضائی سفر پر انحصار کرتے ہیں۔ وزارت نے ایئر لائنز کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے آپریشنز کو ہنگامی بنیادوں پر بحال کریں تاکہ مسافروں کو ہونے والی تکلیف کم سے کم کی جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان ہدایات پر فوری عمل درآمد کے بعد توقع ہے کہ کل تک پروازوں کا نظام مستحکم ہو جائے گا جبکہ آئندہ تین دنوں میں تمام خدمات مکمل طور پر بحال ہونے کی امید ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ متاثرہ مسافروں کی سہولت کے لیے ایئر لائنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی آن لائن معلوماتی نظام کو مضبوط بنائیں اور پروازوں کی حقیقی وقت میں اپ ڈیٹس فراہم کریں تاکہ مسافر گھر بیٹھے اپنی فلائٹ کی درست صورت حال جان سکیں۔ کسی بھی پرواز کے منسوخ ہونے کی صورت میں مسافروں کو خودکار طور پر مکمل ریفنڈ دیا جائے گا اور کسی درخواست کی ضرورت نہیں ہوگی۔ طویل تاخیر کی وجہ سے ایئرپورٹ پر پھنسے مسافروں کے لیے ہوٹل میں قیام کا انتظام ایئر لائنز کی جانب سے کیا جائے گا۔ وزارت نے خاص طور پر بزرگ مسافروں اور خصوصی ضرورت کے حامل افراد کے لیے ترجیحی سہولیات کا اعلان کیا ہے، جن میں لاؤنج تک رسائی، خصوصی مدد اور سفر کے دوران ہر ممکن سہولت شامل ہے۔ تاخیر کا شکار مسافروں کے لیے ریفریشمنٹس اور بنیادی خدمات بھی فراہم کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ نئی دہلی میں وزارتِ شہری ہوا بازی نے ایک مستقل 24×7 کنٹرول روم قائم کر دیا ہے جو صورت حال کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کر رہا ہے اور فوری کارروائی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ ہاٹ لائن نمبرز یہ ہیں: 011-24610843، 011-24693963، 096503-91859 مرکزی حکومت نے اس بحران کی وجوہات جاننے کے لیے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔ کمیٹی یہ جانچ کرے گی کہ انڈیگو انتظامیہ میں کہاں غلطی ہوئی، کن سطحوں پر جوابدہی بنتی ہے اور مستقبل میں ایسے خلل سے بچنے کے لیے کیا اقدامات ضروری ہیں تاکہ مسافروں کو دوبارہ ایسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو