Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ریاض پر میزائل حملے کی کوشش ناکام، اتحاد نے صنعا میں حوثیوں کے میزائل لانچر تباہ کر دیے

Admin
By Admin
Oct 26, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

ریاض پر میزائل حملے کی کوشش ناکام، اتحاد نے صنعا میں حوثیوں کے میزائل لانچر تباہ کر دیے
ریاض پر میزائل حملے کی کوشش ناکام، اتحاد نے صنعا میں حوثیوں کے میزائل لانچر تباہ کر دیے — October 26, 2026
یمن میں سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے کہا ہے کہ اس نے حوثیوں کے زیرِ کنٹرول دارالحکومت صنعا میں بیلسٹک میزائل داغنے والے دو لانچرز تباہ کر دیے ہیں۔ ان میں وہ لانچر بھی شامل ہے جس کے ذریعے ریاض کی جانب میزائل داغا گیا تھا تاہم سعودی فضائی دفاعی نظام نے اسے فضا میں ہی روک لیا تھا۔
عرب نیوز کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹس میں اس کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد نے میزائل داغنے والے دونوں لانچنگ پلیٹ فارمز تباہ کر دیے ہیں۔
المالکی نے ایک علیحدہ پوسٹ میں کہا کہ ’حوثی ملیشیا کے بیلسٹک میزائل نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔‘
اتحاد کے مطابق یہ جوابی کارروائی ریاض پر رات گئے کیے گئے میزائل حملے کے بعد کی گئی جسے سعودی فضائی دفاعی نظام نے روک کر تباہ کر دیا تھا۔
سعودی دارالحکومت ریاض کے شہریوں کی آنکھ علی الصبح تین بج کر 42 منٹ پر موبائل فون پر آنے والے شہری دفاع کے ہنگامی الرٹ سے کھلی جس میں ممکنہ فضائی خطرے سے خبردار کیا گیا تھا۔ چند منٹ بعد ایک اور الرٹ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ خطرہ ٹل گیا ہے۔
المالکی نے بعد میں تصدیق کی کہ یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے ریاض پر داغے گئے بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی روک کر تباہ کر دیا گیا۔
یہ تازہ کارروائی سعودی عرب پر حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں میں اضافے کے دوران ہوئی ہے۔ ان حملوں میں دارالحکومت ریاض، جنوبی شہروں اور مغربی سعودی عرب کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جن میں مقدس شہر مکہ کے قریب کے مقامات بھی شامل ہیں۔
یہ واقعات ہفتے کے روز میزائلوں کو فضا میں تباہ کیے جانے کے بعد پیش آنے والے واقعات کے بعد سامنے آئے جب مغربی سعودی عرب کے مختلف مقامات پر میزائلوں کا ملبہ گرا۔ ان میں وادی المغمس بھی شامل ہے جو مسجد الحرام سے تقریباً 20 کلومیٹر دور واقع ہے۔
میزائلوں کا دیگر ملبہ جدہ کے علاقے النزهہ، طائف میں وادی جلیل اور رابغ گورنریٹ کے مرکز مستورہ میں بھی گرا۔ حکام کے مطابق ان واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
اتحاد کے مطابق اتوار کے روز سعودی فضائی دفاعی نظام نے ریاض کی جانب داغے گئے دو ڈرونز اور ایک بیلسٹک میزائل کو روک کر تباہ کر دیا جبکہ جنوبی شہر خمیس مشیط کو نشانہ بنانے والے ایک کروز میزائل کو بھی ناکارہ بنا دیا گیا۔ اتحاد نے جنوبی سعودی عرب کی جانب داغے گئے مزید 10 بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کا اعلان بھی کیا۔
اتحاد نے کہا کہ ان حملوں سے ایک روز قبل ہفتے کو بھی میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے تھے۔ ان میں طائف، ینبع اور ریاض کی جانب داغے گئے بیلسٹک میزائل اور مشرقی علاقے کو نشانہ بنانے والا ایک ڈرون شامل تھا۔

یمن میں سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے کہا ہے کہ اس نے حوثیوں کے زیرِ کنٹرول دارالحکومت صنعا میں بیلسٹک میزائل داغنے والے دو لانچرز تباہ کر دیے ہیں۔ ان میں وہ لانچر بھی شامل ہے جس ک...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn