National

محرم جلوس میں زہریلے کیپسول تقسیم کرنے والے ملزم فیاض کو پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا

محرم جلوس میں زہریلے کیپسول تقسیم کرنے والے ملزم فیاض کو پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا

ممبئی: مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کی ایک عدالت نے پونے کے رہائشی فیاض نثار پریم جی کو پیر تک پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔ فیاض نثار کو ممبئی میں محرم کے جلوس کے دوران عزاداروں میں چوہے کا زہر بانٹنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ فیاض پونے کے ویمن نگر علاقے کا رہنے والا ہے۔ ممبئی پولیس نے ہفتہ کو شہر کے بائیکلہ علاقے میں محرم کے جلوس کے دوران زنک فاسفائیڈ کی گولیاں درد کش کے طور پر تقسیم کرنے کے الزام میں اسے گرفتار کیا۔ ممبئی کے ڈی سی پی جینت مینا نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 39 سالہ فیاض نثار پریم جی بی بی اے کی ڈگری کے ساتھ اعلیٰ تعلیم یافتہ آدمی ہیں۔ مینا نے کہا کہ ممبئی پولیس نے ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 109، 110 اور 123 کے تحت قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کیا ہے۔ ڈی سی پی کے مطابق پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فیاض 2019 سے 2025 کے درمیان کئی بار عراق اور ایران کا دورہ کر چکا ہے۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ فیاض نے پچھلے سال صرف 19 دنوں میں تین بار ایران کا دورہ کیا۔ پولیس فی الحال فیاض کے بار بار ایران آنے کی اصل وجہ، آیا اس کے کسی بین الاقوامی دہشت گرد گروپ سے روابط ہیں، اور گزشتہ 15 دنوں کے دوران ڈونگری کے علاقے میں ایک گیسٹ ہاؤس میں اس کے قیام کی تفصیلات کی تفتیش کر رہی ہے۔ ممبئی پولیس نے ملزم فیاض کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا اور اس کے پاس سے 14,900 زنک فاسفائیڈ کیپسول برآمد کیے۔ ان زہریلے کیپسول کھانے سے دس سے بارہ نوجوان بیمار ہو گئے اور انہیں جنوبی ممبئی کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔ تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ فیاض نے 100 کلو گرام زہریلا کیمیکل "زنک فاسفائیڈ" اور 30 ​​ہزار خالی کیپسول بڑی تعداد میں لوگوں کو نقصان پہنچانے کی نیت سے آن لائن منگوائے تھے۔ اپنے اعترافی بیان میں ملزم نے بتایا کہ اس نے 14900 کیپسول میں سے ہر ایک میں ایک گرام زنک فاسفائیڈ ملا کر یہ زہریلی گولیاں بنائیں۔ ڈی سی پی جینت مینا نے کہا کہ پولس معاملے کے تمام پہلوؤں کی مکمل جانچ کر رہی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments