National

محمدغوری کے سپہ سالار شمس الدین کے مزار تک جانے والا راستہ بند

محمدغوری کے سپہ سالار شمس الدین کے مزار تک جانے والا راستہ بند

اٹاوہ 29 جنوری: اترپردیش کے ضلع اٹاوہ میں فِشر فاریسٹ رینج میں واقع محمد غوری کے سپہ سالار شمس الدین کے مزار کے معاملے پر محکمہ جنگلات نے سخت رخ اختیار کیا ہے ۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ محفوظ جنگلاتی علاقے میں یہ تعمیر غیر قانونی طور پر کی گئی ہے ۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد مزار تک جانے والے راستے کو پانچ مقامات پر کٹ لگا کر بند کر دیا گیا ہے اور موقع پر جنگلاتی عملے کی تعیناتی کر دی گئی ہے تاکہ کوئی بھی شخص وہاں تک نہ پہنچ سکے ۔ محکمہ جنگلات کے مطابق جمعرات کو بڑی تعداد میں لوگ مزار پر جانے کی کوشش کرتے ہیں، اسی کے پیش نظر احتیاطاً راستہ مکمل طور پر بند کیا گیا۔ اس کے باوجود کچھ افراد موقع پر پہنچے ، جنہیں واپس کر دیا گیا۔ ڈیوٹی پر تعینات جنگلاتی اہلکار حاکم سنگھ نے بتایا کہ چار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اور مسلسل نگرانی رکھی جا رہی ہے ۔ ضلع فاریسٹ افسر وکاس نائک نے بتایا کہ تین جنوری کو وزیر اعلیٰ کے دفتر سے اس مزار سے متعلق اطلاع ملنے کے بعد جانچ شروع کی گئی تھی۔ اس سلسلے میں بڑپورہ رینج کے فاریسٹ افسر اشوک کمار شرما نے مزار کی دیکھ بھال کرنے والے فتح الٰہی کو نوٹس جاری کر کے 22 جنوری تک زمین سے متعلق دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت دی تھی لیکن مقررہ مدت تک کوئی ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔ اس کے بعد محکمہ نے قانونی طریقہ¿ کار کے تحت کارروائی تیز کر دی ہے ۔ محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ فِشر فارسٹ ایک ریزرو رینج ہے ، جہاں کسی بھی قسم کی تعمیر قواعد کے خلاف ہے ۔ مزار کے اطراف وقت کے ساتھ کی گئی دیگر تعمیرات کے بارے میں بھی جانچ کی جا رہی ہے ۔ محکمہ جاتی افسران کے مطابق قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد آئندہ قدم اٹھایا جائے گا تاکہ محفوظ جنگلاتی علاقے کی حیثیت برقرار رکھی جا سکے ۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments