اورنگ آباد ، 19 جنوری: اورنگ آباد بنچِ بامبے ہائی کورٹ نے بیڑ کی ایک نوجوان نرسنگ طالبہ کے خلاف خودکشی پر اکسانے کے الزام میں درج ایف آئی آر اور اس سے جڑی فوجداری کارروائی کو منسوخ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ محض محبت کا رشتہ یا شادی سے انکار، جب تک کسی واضح اقدام یا مجرمانہ نیت کے ساتھ ثابت نہ ہو، خودکشی پر اکسانے کے زمرے میں نہیں آتا۔ یہ فیصلہ جسٹس ایس۔ جی۔ چاپلگونکر نے صادر کیا۔ عدالت نے درخواست گزار آرتی سریش سوناونے کے خلاف شیواجی نگر پولیس اسٹیشن، بیڑ میں درج ایف آئی آر نمبر 21/2024 اور اس کی بنیاد پر چیف جوڈیشل مجسٹریٹ، بیڑ کی عدالت میں زیرِ سماعت آر سی سی نمبر 152/2024 کی چارج شیٹ کو دفعہ 306 تعزیراتِ ہند کے تحت کالعدم قرار دیا۔ یہ فوجداری کارروائی نلیش نامی نوجوان کے والد کی شکایت پر شروع ہوئی تھی، جو پولیس بھرتی کی تیاری کر رہا تھا اور مبینہ طور پر درخواست گزار کے ساتھ رومانوی تعلق میں تھا۔ شکایت کے مطابق نلیش نے 31 نومبر 2023 کو اپنے والدین کو اس تعلق سے آگاہ کیا، 20 دسمبر 2023 کو امتحان کے لیے بیڑ گیا اور 23 دسمبر 2023 کو تقریباً شام 7 بجے خودکشی کر لی۔ ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا کہ تعلق کی وجہ سے درخواست گزار آنجہانی سے کثرت سے رابطے میں تھی اور اس کا رویہ خودکشی پر اکسانے کے مترادف تھا، جس کے نتیجے میں دفعہ 306 کے تحت مقدمہ درج ہوا اور تفتیش کے بعد چارج شیٹ داخل کی گئی۔ ہائی کورٹ میں درخواست گزار کے وکیل نے دلیل دی کہ اگر ایف آئی آر اور چارج شیٹ کے تمام مندرجات کو من و عن تسلیم بھی کر لیا جائے تب بھی خودکشی پر اکسانے کے ضروری عناصر، جیسا کہ دفعات 107 اور 306 میں متعین ہیں، سامنے نہیں آتے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بی ایس سی نرسنگ کی طالبہ کو بلا وجہ گھسیٹا گیا اور محض تعلق یا موبائل فون گفتگو کو نہ تو اشتعال انگیزی، نہ معاونت اور نہ ہی سازش کہا جا سکتا ہے ۔دفاع نے سپریم کورٹ کے تازہ فیصلوں، بشمول پربھو بنام ریاست بذریعہ انسپکٹر آف پولیس، پر انحصار کرتے ہوئے کہا کہ ٹوٹے ہوئے تعلقات کے معاملات میں بھی تب تک فوجداری ذمہ داری عائد نہیں کی جا سکتی جب تک دانستہ اکسانے یا ابھارنے کا واضح مواد موجود نہ ہو۔ ریاست کی جانب سے ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹر نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایک گواہ کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ درخواست گزار کے شادی سے انکار کے بعد مرحوم نے انتہائی قدم اٹھایا۔ تاہم عدالت نے ایف آئی آر، گواہیوں اور چارج شیٹ کے جائزے کے بعد مشاہدہ کیا کہ الزامات محض تعلق تک محدود ہیں اور کسی مخصوص فعل، دھمکی، تذلیل یا مسلسل رویّے کا انتساب نہیں کیا گیا جو مرحوم کو خودکشی پر لے جاتا۔قانونی تجزیے میں عدالت نے تعزیراتِ ہند کے باب پنجم کا حوالہ دیتے ہوئے خودکشی پر اکسانے سے متعلق مستحکم اصول دہرائے اور رمیش کمار بنام ریاست چھتیس گڑھ کے فیصلے کی روشنی میں کہا کہ اکسانا اس وقت بنتا ہے جب کسی کو اس انجام تک پہنچانے کے لیے یقینی طور پر ابھارا یا اکسایا جائے ؛ محض غصے یا جذبات میں کہے گئے الفاظ، نیت کے بغیر، اکسانا نہیں ہوتے ۔ اسی طرح چترِش کمار چوپڑا بنام ریاست (این سی ٹی دہلی) کا حوالہ دیتے ہوئے نیت کی شرط کو لازمی قرار دیا گیا۔ ان اصولوں کا اطلاق کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ ریکارڈ سے صرف یہی بات سامنے آتی ہے کہ درخواست گزار نے شادی سے انکار کیا، جو بذاتِ خود ایسا مثبت اقدام نہیں جس میں دفعہ 306 کے لیے درکار مجرمانہ نیت پائی جائے ۔ عدالت نے نتیجہ اخذ کیا کہ کارروائی کا جاری رہنا عملِ قانون کے غلط استعمال کے مترادف ہوگا۔ بالآخر ہائی کورٹ نے دفعہ 482 ضابطئہ فوجداری کے تحت اپنے موروثی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ایف آئی آر، چارج شیٹ اور درخواست گزار کے خلاف تمام متعلقہ کارروائیاں منسوخ کر دیں اور درخواست نمٹا دی۔
Source: uni news
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو