نئی دہلی، 24 اپریل : سپریم کورٹ آف انڈیا نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں تقریباً 92 فیصد کی تاریخی ووٹنگ کی ستائش کرتے ہوئے اطمینان ظاہر کیا ہے کہ انتخابی عمل مجموعی طور پر پرامن رہا۔ عدالتِ عظمیٰ نے اسے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ایک نیک شگون قرار دیا ہے ۔ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف انڈیا سوریا کانت نے کہا"بطور ہندوستانی شہری، میں ووٹنگ کے اس تناسب کو دیکھ کر بے حد خوش ہوں۔ جب لوگ اپنے حقِ رائے دہی کا بھرپور استعمال کرتے ہیں، تو ہمارا جمہوری نظام مزید توانا ہوتا ہے ۔ جب عوام بیلٹ پیپر (ووٹ) کی طاقت کو پہچان لیتے ہیں، تو وہ تشدد کا راستہ ترک کر دیتے ہیں۔ جسٹس جوائمالیہ باغچی نے بھی اس پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اس بار بڑے پیمانے پر تشدد کا کوئی واقعہ پیش نہ آنا خوش آئند ہے ۔جہاں عدالت نے ٹرن آ¶ٹ کی تعریف کی، وہیں انتخابی فہرستوں سے نام ہٹائے جانے کے خلاف اپیلوں کے سست عمل پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ووٹر لسٹوں سے متعلق تقریباً 27 لاکھ اپیلیں زیرِ التوا ہیں، جن میں سے اب تک محض 136 کا تصفیہ ہو سکا ہے ۔ اس سے قبل 2011 میں سب سے زیادہ 84 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی، لیکن اس بار 92 فیصد کا ہندسہ غیر معمولی ہے ۔ ان اپیلوں کی سماعت کے لیے کلکتہ ہائی کورٹ کے سابق ججوں کی سربراہی میں 19 ٹربیونلز قائم کیے گئے ہیں۔ عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ 60 لاکھ ناموں کو 'منطقی بے ضابطگیوں' کی بنیاد پر ہٹایا گیا تھا، جس پر مغربی بنگال، اوڈیشہ اور جھارکھنڈ کے 700 عدالتی افسران نے کام کیا۔ چیف جسٹس سوریا کانت نے ہدایت دی کہ اپیلوں کے نمٹارے میں تیزی لانے کے لیے کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے رابطہ کیا جائے ۔ چونکہ انتخابی عمل جاری ہے ، اس لیے ووٹر لسٹوں سے متعلق شکایات پر فوری سماعت ہونی چاہیے ۔ سپریم کورٹ اس معاملے کی مزید سماعت اب 11 مئی 2026 کو کرے گی۔ عدالت نے واضح کیا کہ ہر شہری کے ووٹ کے حق کا تحفظ یقینی بنانا عدلیہ کی ترجیح ہے ۔
Source: UNI NEWS
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات