ہندوستان کی 5 ریاستوں میں رواں سال اسمبلی انتخاب ہونے والے ہیں اور اس سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ توقع ہے کہ ملک کی سیاست کے لیے اہم مانی جانے والی ریاستوں مغربی بنگال، تمل ناڈو، کیرالہ، آسام اور پڈوچیری میں ہونے والے انتخاب کی تاریخوں کا اعلان آج الیکشن کمیشن کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ آج شام 4 بجے الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس ہوگی، جس میں ان ریاستوں کے انتخابی شیڈول اور تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔ دراصل چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے حال ہی میں اپنی ٹیم کے ساتھ ان تمام 5 انتخابی ریاستوں کا دورہ مکمل کر لیا ہے۔ اس دوران انہوں نے پانچوں ریاستوں میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی قیادت میں کمیشن کی ٹیم نے انتظامی افسران اور سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ میٹنگ کر کے انتخابی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس دوران کمیشن نے ریاست کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا اور انتخابی عمل کے حوالے سے تفصیل سے بات چیت کی۔ الیکشن کمیشن کا یہ اعلان سیاسی پارٹیوں اور ووٹرس کے لیے انتہائی اہم ہوگا، کیونکہ اس سے یہ معلوم ہو سکے گا کہ انتخاب کب اور کیسے مکمل ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس میں ان ریاستوں میں ہونے والے انتخاب کا مکمل شیڈول بتایا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق مغربی بنگال میں سب سے بڑا انتخابی مقابلہ ہوگا، جہاں ووٹنگ 3 سے 4 مراحل میں کرائی جا سکتی ہے۔ وہیں، آسام میں 2 مراحل میں ووٹنگ کا امکان ہے۔ تمل ناڈو، کیرالہ اور پڈوچیری میں انتخاب ایک ہی مرحلے میں مکمل کرائے جانے کی تیاری ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 2021 میں مغربی بنگال میں اسمبلی انتخاب 8 مراحل میں ہوئے تھے، جبکہ آسام میں 3 مراحل میں ووٹنگ کرائی گئی تھی۔ وہیں تمل ناڈو، کیرالہ اور پڈوچیری میں ایک ہی مرحلے میں انتخاب مکمل ہوئے تھے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق آسام اسمبلی کی مدت 20 مئی، کیرالہ کی 23 مئی، تمل ناڈو کی 10 مئی، مغربی بنگال کی 7 مئی اور پڈوچیری کی 15 جون کو ختم ہو رہی ہے۔ یعنی 7 مئی سے پہلے پہلے پانچوں ریاستوں میں انتخابی عمل مکمل ہو سکتا ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات