National

مغربی بنگال: 14 فروری کو جاری نہیں ہوگی ’ایس آئی آر‘ کی حتمی لسٹ، سپریم کورٹ نے ایک ہفتے کی توسیع کا دیا حکم

مغربی بنگال: 14 فروری کو جاری نہیں ہوگی ’ایس آئی آر‘ کی حتمی لسٹ، سپریم کورٹ نے ایک ہفتے کی توسیع کا دیا حکم

مغربی بنگال میں ایس آئی آر عمل کے بعد حتمی ووٹر لسٹ اب 14 فروری کو جاری نہیں ہوگی۔ سپریم کورٹ نے مغربی بنگال ایس آئی آر معاملے میں دستاویزات کی تحقیقات اور حتمی ووٹر لسٹ کی اشاعت کے لیے 14 فروری کی آخری تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کا حکم دیا ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے مغربی بنگال کے ڈی جی پی سے ذاتی حلف نامہ بھی طلب کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ڈی جی پی سے ایس آئی آر ڈیوٹی میں شامل افسران کے خلاف دھمکیوں اور تشدد کے متعلق الیکشن کمیشن کے حلف نامے پر جواب دینے کے لیے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ سی جے آئی سوریہ کانت نے پیر کو کہا کہ ایس آئی آر میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بیان مغربی بنگال میں ایس آئی آر عمل کو چیلنج دینے والی کئی عرضیوں کی سماعت کے دوران دیا۔ جب دونوں فریق بحث کر رہے تھے تو سی جے آئی نے کہا کہ جس بھی حکم یا وضاحت کی ضرورت ہوگی، ہم جاری کریں گے۔ لیکن ہم ایس آئی آر میں کوئی روکاٹ نہیں آنے دیں گے۔ یہ بات تمام ریاستوں کو سمجھنی چاہیے۔ سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے کہا کہ اس پر وزیر اعلیٰ نے بیان دیا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کے ان افسران کو فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں جو اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے قابل ہیں۔ تعمیل حکم میں یہ کہا گیا ہے کہ 7 فروری کو ایک وکیل نے الیکشن کمیشن کو مطلع کیا کہ ریاستی حکومت ایس آئی آر کے لیے ریاستی حکومت کے 8500 افسران کو فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ سماعت کے دوران مغربی بنگال حکومت کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا کہ 8505 گروپ بی افسران کی فہرست الیکشن کمیشن کو نہیں بھیجی گئی تھی، کیونکہ وہ کمیشن کے فیصلے کا انتظار کر رہے تھے۔ اب یہ فہرست الیکشن کمیشن کے وکیل نائیڈو کے حوالے کر دی گئی ہے۔ اسے ہمارے سامنے ریکارڈ پر بھی رکھ دیا گیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments