National

مجھے نمک حراموں کے ووٹوں کی ضرورت نہیں، مسلمانوں کے خلاف مرکزی وزیر کا زہریلا بیان

مجھے نمک حراموں کے ووٹوں کی ضرورت نہیں، مسلمانوں کے خلاف مرکزی وزیر کا زہریلا بیان

مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے مسلمانوں کے خلاف ایک اور متنازع بیان دیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں نمک حراموں کے ووٹوں کی ضرورت نہیں ہے۔ پٹنہ سے رپورٹ کے مطابق ہندستان کے مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے مسلمانوں کے خلاف ایک بار پھر متنازع بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ "مجھے نمک حراموں کے ووٹوں کی ضرورت نہیں ہے۔" گری راج سنگھ نے ہفتے کو ریاست بہار کے ضلع اَرول میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ بی جے پی رکن پارلیمان اور مرکزی وزیر گری راج نے دعویٰ کیا کہ مسلمان تمام مرکزی اسکیموں کا فائدہ اٹھاتے ہیں لیکن بی جے پی کو ووٹ نہیں دیتے۔ گری راج سنگھ نے کہا کہ "میں نے ایک 'مولوی' سے پوچھا کہ کیا آپ کے پاس "آیوشمان بھارت ہیلتھ کارڈ" ہے تو انہوں نے اثبات میں جواب دیا۔" گری راج سنگھ نے کہا کہ "مسلمان تمام مرکزی اسکیموں کا فائدہ اٹھاتے ہیں لیکن ہمیں ووٹ نہیں دیتے... ایسے لوگوں کو 'نمک حرام' کہا جاتا ہے۔ میں نے مولوی صاحب سے کہا کہ مجھے حرام کے ووٹ نہیں چاہئیں۔" دریں اثنا گری راج سنگھ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، آر جے ڈی ریاستی یونٹ کے ترجمان مرتیونجے تیواری نے کہا ہے کہ "یہ حقیقت ہے کہ بی جے پی لیڈر ہندو مسلم کے علاوہ کچھ نہیں کہہ سکتے، وہ بڑھتی ہوئی بے روزگاری، قیمتوں میں اضافے، بہتر تعلیم اور طبی سہولیات کے بارے میں بات نہیں کر سکتے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

1 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments