بالی ووڈ کے معروف مزاحیہ اداکار راجپال یادو 12 روز سلاخوں کے پیچھے رہنے کے بعد تہاڑ جیل سے باہر آ چکے ہیں۔ 9 کروڑ کے قرض معاملے میں انہیں دہلی ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت ملی ہے۔ 17 فروری کو جیل سے باہر نکلنے کے بعد راجپال یادو نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا۔ ساتھ ہی راجپال یادو نے فلم انڈسٹری سے کام کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ راجپال یادو نے کہا کہ ’’مجھے سپورٹ کرنے کے لیے آپ لوگوں کا بہت شکریہ۔ بچوں سے لے کر ہر نسل کے لوگوں نے ہندوستانی سینما کے میرے اس سفر میں مجھے بہت پیار دیا ہے۔ اس کے لیے میں آپ سب کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’میں آپ لوگوں کی دعاؤں کی وجہ سے آگے بڑھا ہوں۔ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے سوشل میڈیا پر میری حمایت کی اور ان کی بھی جنہوں نے میری تنقید کی۔‘‘ راجپال یادو نے ان لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر فعال نہیں ہیں، پھر بھی ان کے لیے دعائیں کیں۔ راجپال یادو نے فلم انڈسٹری سے انہیں کام دینے کی بھی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ان کی پہلے مدد کی ہے، وہ ایک بار پھر انہیں اچھے کردار دے کر انہیں سپورٹ کر سکتے ہیں۔ راجپال یادو کے مطابق جنہوں نے مدد کی ہے وہ ایک اور مدد کر دیں، کردار میری مرضی کا اور پیسہ ان کی مرضی کا۔ راجپال یادو نے بات چیت کے دوران جیل میں رہنے کا تجربہ بھی شیئر کیا۔ ان کے مطابق تہاڑ جیل کا انتظام بہت اچھے طریقے سے کیا گیا ہے، وہاں کا کھانا کافی اچھا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ راجپال یادو کو چیک باؤنس معاملے میں جیل جانا پڑا تھا۔ انہوں نے اپنی ہدایت کاری کی پہلی فلم ’اتا پتا لاپتا‘ بنانے کے لیے 5 کروڑ روپے لیے تھے، لیکن فلم فلاپ ہونے کی وجہ سے وہ پیسے لوٹا نہیں پائے۔ یہی وجہ ہے کہ اداکار کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور بالآخر انہیں تہاڑ جیل میں خودسپردگی کرنی پڑی تھی۔ فی الحال وہ بھتیجی کی شادی کے لیے عبوری ضمانت پر باہر آ گئے ہیں۔ لیکن ان کی مشکلیں کم نہیں ہوئی ہیں، کیونکہ انہیں 18 مارچ تک کے لیے ہی ضمانت ملی ہے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد

بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں