بالی ووڈ کی اداکارہ ثنا خان نے ان دعووں کو مسترد کیا ہے کہ ان کے شوہر مفتی انس سید نے انہیں فلم انڈسٹری چھوڑنے اور مذہب کی جانب راغب کرنے کے لیے برین واش کیا۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ میں خود سکون چاہتی تھی۔ حال ہی میں اداکارہ رشمی ڈیسائی کے ساتھ ایک گفتگو کے دوران ثنا خان نے کہا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ اپنے رشتے کو بہت زیادہ اہمیت دیتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی شادی انتہائی خفیہ رکھی گئی تھی، جس کے بارے میں صرف ان کے والدین کو علم تھا۔ واضح رہے کہ ثنا نے 2020 میں بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ انسانیت کی خدمت کرنا اور اپنے خالق کے احکامات پر عمل کرنا چاہتی ہیں۔ ثنا نے نومبر 2020 میں مفتی انس سید سے شادی کی اور ان کے دو بچے ہیں۔ 37 سالہ ثنا خان جے ہو، ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا جیسی فلموں اور ویب سیریز اسپیشل او پی ایس میں کام کر چکی ہیں۔ تاہم انھیں پہلی بار بگ باس 6 میں شرکت کے بعد شہرت ملی۔ اپنے کیریئر کے عروج پر ثنا نے 2020 میں کورونا وائرس کے دوران بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان کر کے مداحوں اور فلمی دنیا دونوں کو حیران کر دیا تھا۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود