National

مدھیہ پردیش میں اسی ماہ یکساں سول ضابطہ نافذ کرنے کی سمت میں پیش رفت کر رہی ہے ریاستی حکومت: وزیر اعلیٰ موہن یادو

مدھیہ پردیش میں اسی ماہ یکساں سول ضابطہ نافذ کرنے کی سمت میں پیش رفت کر رہی ہے ریاستی حکومت: وزیر اعلیٰ موہن یادو

بھوپال، 6 جولائی : مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے "ایک دیش، ایک ودھان، ایک نشان، ایک پردھان" کے عزم کو عملی جامہ پہنانے کی سمت میں کام کر رہی ہے اور اسی سلسلے میں رواں ماہ یکساں سول ضابطہ (یونیفارم سول کوڈ-یو سی سی) نافذ کرنے کی جانب پیش رفت کی جا رہی ہے ۔ ڈاکٹر موہن یادو نے آج ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی 125ویں یومِ پیدائش کے موقع پر لال گھاٹی میں نصب ان کے مجسمے پر گلپوشی کرنے کے بعد کہا کہ ریاستی حکومت نے ان کی جینتی کے موقع پر 15 روزہ جن کلیان پکھواڑا (عوامی فلاحی مہم) کا آغاز کیا ہے ۔ اس مہم کے تحت غریب، ضرورت مند اور اہل مستفیدین کو مختلف سرکاری اسکیموں کے فوائد فراہم کرنا یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں ہندستان نے عالمی سطح پر نئی شناخت قائم کی ہے ۔ ریاستی حکومت صنعتی ترقی کو فروغ دے کر نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بھوپال کے ست گڑھی علاقے میں ریاست کے سب سے بڑے کنونشن سینٹر اور اسمارٹ انڈسٹریل پارک کا سنگِ بنیاد رکھا جا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ کشابھا¶ ٹھاکرے سبھاگار کے قریب پانچ ہزار افراد کی گنجائش والا ایک جدید کنونشن سینٹر بھی تعمیر کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھوپال تیزی سے ایک خوشحال اور مضبوط دارالحکومت کے طور پر ترقی کر رہا ہے ۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments