مدھیہ پردیش میں بچیوں اور خواتین کے غائب ہونے کی خبریں عام ہو گئی ہیں۔ گزشتہ کچھ سالوں میں لاکھوں لڑکیاں اور خواتین لاپتہ ہو چکی ہیں، جن میں سے کئی کا سراغ تک نہیں مل پایا ہے۔ اس معاملہ میں فکر ظاہر کرتے ہوئے مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر جیتو پٹواری نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ایک خط لکھا ہے۔ انھوں نے خط میں وزیر داخلہ سے گزارش کی ہے کہ وہ اس معاملہ میں مداخلت کریں تاکہ خواتین و بچیوں کے غائب ہونے کی وجہ سامنے آ سکے۔ جیتو پٹواری نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے گزارش کی ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو حکم جاری کر ریاست کی بیٹیوں کے لیے حفاظتی انتظامات سخت کرائیں۔ ان کی سیکورٹی کے لیے اثردار اور سخت قدم اٹھائے جائیں تاکہ ریاست میں موجود خوف کا خاتمہ ہو۔ کانگریس لیڈر نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اس تعلق سے جانکاری دیتے ہوئے لکھا ہے کہ مدھیہ پردیش میں بہن بیٹیوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات لگاتار بڑھ رہے ہیں، جو فکر انگیز ہیں۔ مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ جیتو پٹواری نے امت شاہ کو لکھے خط کی جانکاری اپنی آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر دی ہے۔ انھوں نے خط میں لکھا ہے کہ مدھیہ پردیش میں تقریباً 22 سالوں سے بی جے پی حکومت ہے۔ اس دوران ریاست میں خواتین کی حالت بد سے بدتر ہوئی ہے۔ مدھیہ پردیش اسمبلی میں پیش اعداد و شمار بھی اس بات کی گواہی دیتے ہیں۔ جیتو پٹواری نے کانگریس رکن اسمبلی ڈاکٹر وکرانت بھوریا کے ذریعہ اسمبلی میں اٹھائے گئے سوال پر بی جے پی حکومت کے جواب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ایک خوفناک سچ کو سامنے لاتا ہے۔‘‘ انھوں نے امت شاہ کو مطلع کیا کہ 2020 سے 28 جنوری 2026 تک کی حالت دیکھی جائے تو ریاست میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 6 ہزار 507 خواتین اور 63 ہزار 793 بچیاں غائب ہوئی ہیں۔ ان میں سے 47 ہزار 984 خواتین اور 2 ہزار 186 بچیوں کا آج تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو