گوہاٹی، 2 فروری: ایک سول سوسائٹی تنظیم نے آج آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کے خلاف گزشتہ چند دنوں سے مشرقی بنگال نژاد مسلمانوں کے خلاف مبینہ طور پر کئی نفرت انگیز اور اشتعال انگیز بیانات دینے پر ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔ تنظیم آسام سول سوسائٹی نے گوہاٹی کے لاٹاسل پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی اور اپنے دعوے کی تصدیق کے لیے آسام کے وزیر اعلیٰ کے بیانات کے اخباری تراشے اور آڈیو ریکارڈنگ جمع کرائی۔ تنظیم کے صدر حافظ رشید احمد چودھری کی جانب سے دائر کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے ، ''وزیر اعلیٰ نے 24 جنوری سے 29 جنوری تک ایک مخصوص طبقے کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز نوعیت کے بیانات دیے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے سامنے ایک مخصوص طبقے کو 'میاں' کہہ کر نشانہ بنایا اور اس طبقے کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دیے ، جس کے بعد آسام کے مختلف حصوں میں اس طبقے کو دھمکانے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔''چودھری کے ساتھ تنظیم کے دیگر اراکین بشمول پروفیسر عبد المنان اور عبد الرحیم شکدار بھی موجود تھے ۔ چودھری نے کہا، "یہ بھارتیہ نیائے سنہتا(بی این ایس) کی دفعات 192، 196، 197، 299، 302 اور 353 کے تحت قابلِ سزا جرم ہے '' اور انہوں نے پولیس سے وزیر اعلیٰ کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک مخصوص طبقے کے خلاف وزیر اعلیٰ کے اشتعال انگیز بیانات نفرت انگیز تقاریر کے خلاف سپریم کورٹ کی ہدایات کی بھی خلاف ورزی ہیں۔
Source: UNI NEWS
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو