بیجاپور، 17 جنوری : چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع کے شمال مغربی دشوار گزار جنگلاتی علاقے میں سکیورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان ہفتے کے روز ہونے والی شدید مڈبھیڑ میں اب تک چار نکسلیوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے ۔ ہلاک ہونے والوں میں نیشنل پارک ایریا کمیٹی کا بدنام نکسلی دلیپ بیڑجا بھی شامل ہے ۔ صبح شروع ہونے والی اس مڈبھیڑ کے بارے میں ضلع پولیس نے دیر شام سرکاری معلومات جاری کیں۔ پولیس کے مطابق فورسز کو مختلف اوقات میں چار نکسلیوں کی لاشیں ملی ہیں۔ ابتدا میں صرف مڈبھیڑ کی تصدیق کی گئی تھی، بعد ازاں دو لاشیں ملنے کی اطلاع دی گئی اور اب دیر شام چار نکسلیوں کے مارے جانے کی باضابطہ تصدیق کر دی گئی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جوانوں نے صبح سے نکسلیوں کی فائرنگ کا متعدد بار جواب دیا، جس کے بعد ایک خاتون سمیت چار نکسلیوں کی لاشیں برآمد کر لی گئیں۔ جائے وقوعہ سے ایک اے کے 47، .303 رائفل اور دیگر جدید ہتھیار بھی ضبط کیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں تلاشی اور سرچ آپریشن جاری ہے ، جبکہ باقی نکسلیوں کی شناخت اور مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔
Source: uni news
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو