Entertainment

مائیکل جیکسن موت کے 17 سال بعد بھی اسٹریمنگ پر دنیا کے نمبر 1 آرٹسٹ بن گئے

مائیکل جیکسن موت کے 17 سال بعد بھی اسٹریمنگ پر دنیا کے نمبر 1 آرٹسٹ بن گئے

کنگ آف پاپ اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار، گیت نگار اور رقاص آنجہانی مائیکل جیکسن اپنی موت کے 17 سال بعد اسٹریمنگ پر دنیا کے نمبر 1 آرٹسٹ بن گئے۔ انھوں نے بوائز بینڈ، ٹیلر سوئفٹ اور جسٹن بیبر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ وہ جسمانی طور پر نہ ہونے کے باوجود میوزک چارٹس پر راج کر رہے ہیں، کیونکہ مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی فلم مائیکل نے نہ صرف باکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل کی بلکہ ان کے 70 اور 80 کی دہائی کے گانوں کو بھی دوبارہ مقبول بنا دیا ہے۔ فلم کی ریلیز کے بعد گزشتہ ہفتے سے ان کے مشہور گانے دوبارہ اسٹریمنگ چارٹس پر اوپر آنا شروع ہو گئے، وہ اپنی وفات کے 17 سال بعد ایک بار پھر دنیا کے نمبر ون آرٹسٹ بن گئے اور موجودہ پاپ سپر اسٹارز کو بڑے مارجن سے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اعداد و شمار کا تجزیہ کرنے والی ایجنسی کوورب ہر ماہ گلوبل ڈیجیٹل آرٹسٹ رینکنگ تیار کرتی ہے، جس میں گلوکاروں اور پرفارمرز کو اس بنیاد پر درجہ بندی دی جاتی ہے کہ ان کے گانے بڑے پلیٹ فارمز پر کتنی بار اسٹریم ہوتے ہیں۔ مئی 2026 کی تازہ ترین رینکنگ میں مائیکل جیکسن 11157 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ وہ دوسرے نمبر پر آنیوالے جسٹن بیبر سے تقریباً 5000 پوائنٹس کی برتری رکھتے ہیں۔ تیسرے نمبر پر کے پاپ گروپ بوائز بینڈ ہے، جو کافی پیچھے ہے اور اس کے پوائنٹس صرف 4397 ہیں۔ مائیکل جیکسن کی برتری اس قدر نمایاں ہے کہ وہ ایک کے سوا تمام پلیٹ فارمز شازم، یوٹیوب، آئی ٹیونز، ایپل میوزک اور ڈیزر پر نمبر ون آرٹسٹ اور واضح طور پر آگے ہیں، جبکہ اسپوٹیفائی پر وہ صرف معمولی فرق سے جسٹن بیبر سے پیچھے ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں فنکاروں کی درجہ بندی ان کے گانوں کو مختلف اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ملنے والی ماہانہ پلیز کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ ان تمام پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والے مجموعی اعداد و شمار ہر فنکار کے پوائنٹس طے کرتے ہیں، جس سے ان کی درجہ بندی بنتی ہے۔ تاہم مائیکل جیکسن کا اپنی موت کے 17 سال بعد بھی عصر حاضر کے فنکاروں کو پیچھے چھوڑ کر پہلے نمبر پر ہونا ان کی عظمت اور مقبولیت کا ثبوت ہے۔ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ جنہیں اکثر مائیکل جیکسن کا جانشین سمجھا جاتا ہے 3100 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments