پاپ گلوکاری کے بےتاج بادشاہ مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی بائیوپک ’مائیکل‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں مائیکل جیکسن کا کردار ان ہی کے 28 سالہ بھتیجے جعفر جیکسن نبھا رہے ہیں، یہ ان کی پہلی بڑی فلم ہے جبکہ فلم کی ہدایت کاری اینٹون فوکا نے کی ہے اور اسے جان لوگن نے لکھا ہے۔ فلم میں مائیکل جیکسن کی زندگی کے تمام پہلو اور ان کی سب سے قابل ذکر پرفارمنس کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے انہیں موسیقی کی دنیا کا ’آئکن‘ بنا دیا۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری ہونے والے اس مختصر ٹریلر میں جعفر جیکسن پاپ آئیکون کی طرح چلتے، بات کرتے، گانا اور مون واک کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ گلوکار کی بائیوپک میں صرف ان کے موسیقی کے کیریئر میں پیش آنے والی مشکلات کو دکھایا گیا ہے، جبکہ نجی زندگی کے مختلف تنازعات اور ان پر لگنے والے الزامات کو شامل نہیں کیا گیا۔ پاپ آئیکون کی زندگی پر مبنی بائیوپک کو پہلے 3 اکتوبر 2025 کو ریلیز کیا جانا تھا، تاہم فلم تاخیر کا شکار ہونے کے بعد اب 24 اپریل 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ خیال رہے کہ جعفر جیکسن مائیکل کے بڑے بھائی جرمین جیکسن کے بیٹے ہیں، جو ایک گلوکار اور پروڈیوسر بھی ہیں۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد