National

مایاوتی کی نوئیڈا میں 6 دسمبرکو ہونے والی ریلی منسوخ

مایاوتی کی نوئیڈا میں 6 دسمبرکو ہونے والی ریلی منسوخ

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ اور اترپردیش کی سابق وزیراعلیٰ مایاوتی نے بڑا دل دکھاتے ہوئے ہفتہ (6 دسمبر) کو نوئیڈا میں ہونے والے اپنے بڑی عوامی جلسے کو اچانک منسوخ کردیا۔ یہ ریلی بابا صاحب ڈاکٹربھیم راوامبیڈکرکے 69ویں مہاپری نروان دیوس کے موقع پرراشٹریہ دلت پریرنا استھل (نوئیڈا) میں ہونی تھی، جس میں مغربی یوپی، دہلی اوراتراکھنڈ سے لاکھوں کارکنان پہنچنے والے تھے۔ سابق وزیراعلیٰ مایاوتی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر خود ہی پوسٹ کرکے مجوزہ ریلی منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے ریلی منسوخ کرنے کی وجہ عام لوگوں کو ہونے والی پریشانیوں کوبتایا۔ انہوں نے اپنے لمبے پوسٹ میں کہا، ”میرے جانے پروی آئی پی سیکورٹی کے نام پر جو بھاری بھرکم سرکاری انتظام ہوتے ہیں، اس سے عام لوگوں، خواتین، بچوں اوربزرگوں کوزبردست پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے، دھکا مکّی بھی ہوتی ہے۔“ انہوں نے مزید کہا کہ میری وجہ سے میرے اپنے لوگوں کو تکلیف ہو، یہ میں برداشت نہیں کرسکتی۔ اس لئے میں اس بار خود نہیں آوں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ لکھنو واقع اپنی رہائش گاہ پر ہی بابا صاحب کو ذاتی طرپرخراج عقیدت پیش کریں گی۔ ساتھ ہی دیگر لوگوں سے بھی یہی اپیل کروں گی کہ کارکنان بغیرکسی سیاسی دکھاوے کے امن کے ساتھ خراج عقیدت پیش کریں۔ مایاوتی کی ریلی اچانک منسوخ ہونے کی خبرجیسے ہی سوشل میڈیا پرپھیلی، بی ایس پی کارکنان میں مایوسی کی لہردوڑگئی۔ نوئیڈا اورغازی آباد کے ساتھ ساتھ ہاپوڑاورمیرٹھ سے بھی بسیں بک ہوچکی تھیں۔ ریلی میں شامل ہونے کے لئے کئی کارکنان نے توباقاعدہ چھٹی تک لے لی تھی، لیکن کچھ ہی دیرمیں ماحول بدل گیا۔ اس درمیان پارٹی کے واٹس اپ گروپ میں ایک میسج وائرل ہوگیا، بہن جی نے پھر ثابت کردیا کہ وہ ہماری لیڈر ہی نہیں بڑی بہن کی طرح ہیں۔ اپنے عوام سے زیادہ خود کو کبھی اہمیت نہیں دیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments