National

ماتوشری کے باہر لگے پوسٹر 'باپ تو باپ ہوتا ہے ' نے ممبئی کی سیاست میں ہلچل مچا دی

ماتوشری کے باہر لگے پوسٹر 'باپ تو باپ ہوتا ہے ' نے ممبئی کی سیاست میں ہلچل مچا دی

ممبئی ، 21 جنوری : شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کی رہائش گاہ ماتوشری کے باہر نصب ایک پوسٹر نے ممبئی کی سیاست میں نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔ پوسٹر پر درج نعرہ ''باپ تو باپ ہوتا ہے '' کو سیاسی حلقوں میں ایک معنی خیز اور طنزیہ پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔ یہ پوسٹر 21 جنوری 2026 کو موضوعِ بحث بنا۔ یہ پوسٹر مقامی پارٹی عہدیدار سنیل جادھو کی جانب سے لگایا گیا ہے ، جسے سیاسی مبصرین شیوسینا (یو بی ٹی) کی جانب سے پارٹی وراثت پر اپنے دعوے کے اظہار کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ ماتوشری کے باہر نمایاں انداز میں آویزاں اس نعرے نے سیاسی حلقوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی خاصی توجہ حاصل کی ہے ۔ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں اگرچہ ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیوسینا کو اکثریت حاصل نہیں ہو سکی، تاہم پارٹی نے 65 کارپورٹروں کی کامیابی درج کرائی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پوسٹر کے ذریعے اس کارکردگی کو ایک بڑی کامیابی کے طور پر پیش کیا گیا ہے ، خاص طور پر ایسے وقت میں جب پارٹی کو انتخابی نشان کے نقصان، تنظیمی تقسیم اور متعدد ایم ایل اے ، ایم پی اور کارپورٹروں کی علیحدگی جیسے چیلنجز کا سامنا رہا۔ پوسٹر کے متن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پارٹی نے نشان کھونے اور اندرونی اختلافات کے باوجود صفر سے بلندی تک کا سفر طے کرتے ہوئے 65 کارپورٹر منتخب کروائے ۔ اس کامیابی کا سہرا مراٹھی ووٹروں کے مسلسل اعتماد کے سر باندھا گیا ہے ، جسے پارٹی کی بنیادی طاقت قرار دیا گیا ہے ۔ پارٹی کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ نعرہ محض جشن کا اظہار نہیں بلکہ سیاسی مخالفین کے لیے طنزیہ پیغام بھی ہے ، جس کے ذریعے یہ باور کرایا گیا ہے کہ شیوسینا کی اصل شناخت اور جڑیں اب بھی ادھو ٹھاکرے گروپ کے ساتھ وابستہ ہیں۔ ان کے مطابق یہ پوسٹر سیاسی مشکلات کے باوجود پارٹی کی استقامت کی عکاسی کرتا ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments