National

ماتا پرساد پانڈے شنکرآچاریہ اویمکتیشورانند کے کیمپ پہنچے

ماتا پرساد پانڈے شنکرآچاریہ اویمکتیشورانند کے کیمپ پہنچے

پریاگ راج 21 جنوری: اترپردیش کے ضلع پریاگ راج میں ماگھ میلے کے دوران انتظامیہ اورشنکرآچاریہ اویمکتیشورانند کے درمیان پیدا ہونے والا تنازع اب سیاسی رخ اختیار کرتا جا رہا ہے ۔ گزشتہ روز دیر شام کانگریس کے ریاستی صدر اجے رائے کی شنکرآچاریہ سے ملاقات کے بعد اب سماج وادی پارٹی کے سابق وزیر ماتا پرساد پانڈے بھی بدھ کو ان سے ملاقات کے لیے ان کے کیمپ پہنچے ۔ ماتا پرساد پانڈے نے شنکرآچاریہ سے ملاقات کر کے ان کا آشیرواد حاصل کیا اور کہا کہ وہ اس معاملے کو ایوان میں اٹھانے کا یقین دلاتے ہیں۔ ماگھ میلے کے سیکٹر چارمیں شنکرآچاریہ اویمکتیشورانند اپنے کیمپ کے باہر موجود تھے ۔ اس موقع پر شنکرآچاریہ نے کہا کہ انہیں ہر طبقے کی جانب سے تعاون حاصل ہو رہا ہے ۔ ماتا پرساد پانڈے نے کہا کہ پورا سناتنی سماج شنکرآچاریہ کے ساتھ کھڑا ہے اور سادھو سنتوں کی بھی مکمل حمایت حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دو دن بعد بسنت پنچمی کا اشنان پرو آنے والا ہے ، اس لیے ضروری ہے کہ انتظامیہ اور حکومت اس معاملے میں جلد مناسب قدم اٹھائے ، بصورت دیگر حالات کشیدہ ہو سکتے ہیں۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments