National

مہاراشٹرکی نائب وزیراعلیٰ سنیترا پوار کو ملا قلمدان، ایکسائز ڈیوٹی، اقلیتی بہود اور کھیل کے محکمے کی ملی کمان

مہاراشٹرکی نائب وزیراعلیٰ سنیترا پوار کو ملا قلمدان، ایکسائز ڈیوٹی، اقلیتی بہود اور کھیل کے محکمے کی ملی کمان

ممبئی: مہاراشٹر کی نئی نائب وزیراعلیٰ سنیترا پوار کو ریاستی ایکسائز ڈیوٹی، کھیل و امورِ نوجوانان اور اقلیتی ترقی و اوقاف کے محکمے الاٹ کیے گئے ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے منصوبہ بندی اور خزانہ کا قلمدان اپنے پاس رکھا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ دونوں محکمے اس سے قبل مہاراشٹر کے سابق نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کے پاس تھے، جن کا حال ہی میں ایک افسوسناک طیارہ حادثے میں انتقال ہو گیا تھا۔ سنیترا پوار نے ہفتہ کے روز ممبئی کے لوک بھون میں مہاراشٹر کی نائب وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ ریاست کے گورنر آچاریہ دیوورت نے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس اور نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کی موجودگی میں انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ سنیترا پوار نے یہ عہدہ اپنے شوہر اور سابق نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کی ناگہانی موت کے بعد سنبھالا، جو 28 جنوری کو بارامتی میں پیش آنے والے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی سنیترا پوار مہاراشٹر کی پہلی خاتون نائب وزیراعلیٰ بن گئیں۔ حلف برداری کے بعد سنیترا پوار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا: ’’محترم اجیت دادا نے کسانوں، مزدوروں، خواتین، نوجوانوں اور محروم طبقات کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کرنے کا جو منتر دیا تھا، آج میں ’شیو–شاہو–پھولے–امبیڈکر‘ کے اصولوں کے ساتھ ان کے نظریات کی وراثت کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے جذبات سے پُر ہوں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اجیت پوار کی اچانک موت نے غم کا پہاڑ توڑ دیا ہے، لیکن عوام کی محبت اور اعتماد ہی ان کی اصل طاقت ہے اور وہ انصاف، مساوات اور ترقی یافتہ مہاراشٹر کے خواب کو پورا کرنے کے لیے پوری دیانت داری سے کام کرتی رہیں گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments