بیتی رات(منگل) مہاراشٹر کی دیویندر فڑنویس حکومت نے بڑا فیصلہ کیا۔اس فیصلے کے تحت مسلمانوں کے بعض طبقات کے لیے 5 فیصد (سماجی اور تعلیمی طور پر پسماندہ طبقے) کے ریزرویشن کو منسوخ کر دیا گیا۔ یہ فیصلہ2014 کی پالیسی سے جڑے عدالتی فیصلوں اورقانونی موقف کی بنیاد پر کیا گیا۔ سرکاری حکم کے مطابق، 2014 میں سماجی اور تعلیمی طور پر پسماندہ مسلم طبقات کو دیے گئے خصوصی پسماندہ طبقے ۔ درجہ اے- کے تحت ریزرویشن کو اب کالعدم تصور کیا جائے گا۔ اس کے تحت سرکاری اور نیم سرکاری ملازمتوں میں براہ راست تقرریوں اور تعلیمی اداروں میں داخلے سے متعلق تمام شقیں واپس لے لی گئی ہیں۔ اس پالیسی کو جولائی 2014 میں لاگو کیا گیا تھا جب ریاستی کابینہ نے اس وقت کے اقلیتی بہبود کے وزیر نسیم خان کی ایک تجویز کو منظوری دی تھی۔اس کے تحت مسلمانوں کے بعد پسماندہ طبقات کو ملازمتوں اور تعلیم میں 5 فیصد ریزرویشن فراہم کیا گیا تھا۔ تاہم اسی سال اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا۔عرضی پر سماعت کرتے ہوئے، بامبے ہائی کورٹ نے 14 نومبر 2014 کو ایک عبوری حکم جاری کرتے ہوئے ریاستی سرکاری ملازمتوں میں اس ریزرویشن پر روک لگا دی تھی۔ مقدمہ برسوں تک عدالت میں چلتا رہا، اور پالیسی کی قانونی حیثیت غیر واضح رہی۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو