ممبئی : ریاست میں 09 فروری کو 12 ضلع پریشد اور 125 پنچایت سمیتیوں کے نتائج کا اعلان کیا گیا، جن میں کئی بڑے سیاسی لیڈروں، ان کے رشتہ داروں اور خاندان کے افراد کو غیر متوقع شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نتائج سے یہ واضح ہوا کہ ووٹروں نے براہِ راست قیادت کو بھی پیغام دیتے ہوئے خاندانی سیاست پر سوال کھڑے کیے ہیں، جس کے باعث سیاسی حلقوں میں زبردست ہلچل مچ گئی ہے ۔ شولاپور، پربھنی، ستارا، سانگلی اور لاتور سمیت کئی اضلاع میں اراکین اسمبلی، سابق اراکین پارلیمان اور بااثر لیڈروں کے قریبی رشتہ دار انتخابی میدان میں ناکام رہے ۔ پربھنی ضلع میں سابق وزیر سریش ورپودکر نے اپنے پانچ رشتہ داروں کو میدان میں اتارا تھا، تاہم ان میں سے چار کو شکست ہوئی جبکہ صرف ایک بھتیجا کانگریس کے ٹکٹ پر کامیاب ہوا۔ ان کی بیٹی سونل ورپودکر زری گروپ سے مشعل نشان پر مقابلہ کر رہی تھیں، لیکن بی جے پی کے دلیپ دیشمکھ نے انہیں شکست دی۔ بیٹے سمشیر ورپودکر شنگناپور گروپ سے ہار گئے ، جبکہ بہو پریرنا ورپودکر کو دیتھنا گروپ سے کانگریس کی جیوستنہ گھاڈگے نے شکست دی۔ ستارا ضلع میں بی جے پی کے رہنما اور وزیر جے کمار گورے کو بھی بڑا دھچکا لگا۔ مان تعلقہ کے کوکڈواد گروپ سے ان کے بھائی ارون گورے کو این سی پی کے انل دیسائی نے ہرایا۔ آوندھ گروپ میں ان کے ایک اور بھائی انکوش گورے کی اہلیہ بھارتی گورے کو محض 40 ووٹوں سے این سی پی کی منیشا فڈترے کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ تاہم ان کے بھائی شیکھر گورے کی اہلیہ سونل گورے نے آندھلی ضلع پریشد گروپ سے کامیابی حاصل کی اور این سی پی کی دیپالی جگدالے کو شکست دی۔ لاتور ضلع میں بی جے پی کے سابق رکن پارلیمان سدھاکر شرنگارے کی بیٹی سپریا شرنگارے پائیال روہینا گروپ سے ہار گئیں، جبکہ این سی پی کی اوشا کامبلے کامیاب ہوئیں۔ سابق رکن اسمبلی تریَمبک بھیسے کو بھی سیاسی دھچکا لگا، جہاں کامکھیڑا گروپ سے کانگریس کی آشا تائی بھیسے کامیاب ہوئیں اور بی جے پی کی سریتا بھیسے کو شکست ہوئی، جو تریَمبک بھیسے کی بھابھی ہیں۔ اس کے علاوہ ماتھاڑی کامگار یونین کے رہنما نریندر پاٹل کی اہلیہ کو بھی شکست ہوئی، جنہیں شیو سینا کی محض 22 سالہ مرنال مہیش پاٹل نے ہرایا اور وہ ضلع کی سب سے کم عمر ضلع پریشد رکن بن گئیں۔ شولاپور ضلع میں سابق رکن اسمبلی دنکر مانے کو بھی جھٹکا لگا، جہاں آشیو گروپ سے بی جے پی کی سدچھا ونود مانے کو کانگریس کی ونیتا مانے نے 595 ووٹوں سے شکست دی۔ تاہم چند مقامات پر لیڈروں کے رشتہ داروں نے کامیابی بھی حاصل کی، جس سے مجموعی نتائج نے ریاستی سیاست میں ایک نیا پیغام دیا ہے ۔
Source: UNI NEWS
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو