National

‎ مہاراشٹر:ابو عاصم اعظمی کا ناگپور سرمائی اجلاس میں احتجاج خاطیوں پر نفرتی ایجنڈہ چلانے والوں کےخلاف کارروائی کا مطالبہ

‎ مہاراشٹر:ابو عاصم اعظمی کا ناگپور سرمائی اجلاس میں احتجاج خاطیوں پر نفرتی ایجنڈہ چلانے والوں کےخلاف کارروائی کا مطالبہ

‎ممبئی ناگپور لسانیت ہندی مراٹھی تنازع پرلوگوں کے دلوں میں نفرت کی بیج بوئی جارہی ہے ۔ جو لوگ مراٹھی نہیں جانتے انہیں تشدد اور تذلیل کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کیا ریاستی حکومت اپنے اقتدار کی ہوس میں اتنی اندھی ہو چکی ہے کہ وہ زبان کے نام پر نفرت کو اس حد تک فروغ دے گی کہ ہمارے بے قصور بچے خودکشی کرنے پر مجبور ہو جائیں اس لئے ارنب کی خودکشی سیاسی قتل ہے آج یہاں ناگپور سرمائی اجلاس میں ایس پی لیڈر ابوعاصم اعظمی نے خاطیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور ایسے حالات پیدا کرنے والوں پر بھی کارروائی کی مانگ کی ہے مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے تیسرے روز ابوعاصم اعظمی نے مطالبہ کیا کہ ‎ارنب کے خاندان کو زیادہ سے زیادہ معاوضہ دیا جائے اور خاندان کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت فراہم کی جائے۔ ‎جو بھی قصوروار ہے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ چلایا جائے۔ ‎ان تمام سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جو اشتعال انگیز تقاریر کرتے ہیں یا زبان اور علاقے کے نام پر تشدد میں ملوث ہوتے ہیں۔ ‎زبان اور علاقے کے نام پر پھیلائی جانے والی نفرت کے خاتمے کے لیے سخت قانون بنایا جائے۔ابوعاصم اعظمی نے اسمبلی کی سیڑھیوں پر سراپا احتجاج کیا اس دوران ان کے ہمراہ رئیس شیخ بھی موجود تھے ۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments