National

مہاراشٹر میونسپل انتخاب: سولاپور سے بی جے پی امیدوار شیوسینا میں شامل، جلگاؤں میں این سی پی لیڈر نے اچانک دیا استعفیٰ

مہاراشٹر میونسپل انتخاب: سولاپور سے بی جے پی امیدوار شیوسینا میں شامل، جلگاؤں میں این سی پی لیڈر نے اچانک دیا استعفیٰ

مہاراشٹر کے سولاپور میونسپل انتخاب میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے آخری روز ایک سیاسی ڈرامہ دیکھنے کو ملا۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور قائمہ کمیٹی کے سابق صدر سریش پاٹل نے اچانک شیوسینا میں شامل ہو کر ’دھنش بان‘ انتخابی نشان پر اپنا پرچہ داخل کر دیا۔ اس واقعہ کو بی جے پی کے لیے ایک بڑا سیاسی جھٹکا مانا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ سولاپور میونسپل انتخاب کے لیے پرچہ داخل کرنے کا آج آخری دن تھا۔ اس موقع پر سبھاش نارتھ کورٹ میدان میں تمام ریاستی پارٹیوں کے کارکنان اور حامیوں کی بھاری بھیڑ جمع ہوئی تھی۔ اس دوران بی جے پی کے لیڈر سریش پاٹل جب پرچہ داخل کرنے پہنچے تو انہوں نے سب کو حیران کرتے ہوئے شندے دھڑے کی شیو سینا کی جانب سے پرچہ داخل کیا۔ پرچہ داخل کرنے کے وقت سٹی صدر امول شندے سمیت شیوسینا شندے دھڑے کے کئی عہدیداران اور کارکنان موجود رہے۔ بی جے پی کے سخت حامی مانے جانے والے سریش پاٹل کے اس قدم سے سولاپور کی سیاست میں نئی سیاسی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔ دوسری جانب جلگاؤں میں اجیت پوار دھڑے کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔ این سی پی کے میٹرو پولیٹین صدر ابھیشیک پاٹل نے اچانک استعفیٰ دے دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نے میونسپل انتخاب میں اس سیٹ سے لڑنے کو لے کر ضلع صدر سنجے پوار اور سابق وزیر گلاب راؤ دیوکر سے اختلاف کے باعث استعفیٰ دیا ہے۔ ابھیشیک پاٹل کے استعفیٰ کی وجہ سے این سی پی لیڈران کے درمیان درار پیدا ہو گئی ہے اور داخلی تنازعات سامنے آ گئے ہیں۔ آئندہ انتخابات میں اس کا اثر پارٹی پر پڑنے کی امید ہے۔ این سی پی کے ضلعی صدر سنجے پوار نے بتایا کہ ان کی جو بھی ناراضگی ہے اسے دور کر دیا جائے گا۔ اس لیے یہ دیکھنا اہم ہوگا کہ عہدیداران ابھیشیک پاٹل کی ناراضگی دور کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں۔ واضح رہے کہ جلگاؤں میونسپل کارپوریشن کے لیے اتحاد کا اعلان ہو چکا ہے۔ سابق وزیر گلاب راؤ دیوکر نے درخواست داخل کرنے کے آخری وقت میں اس کے متعلق اطلاع دی۔ دیوکر نے بتایا کہ جلگاؤں میں اجیت پوار کی این سی پی کو 6 سیٹیں ملیں گی، جبکہ بقیہ سیٹوں پر شیوسینا اور بی جے پی انتخاب لڑیں گی۔ اس لیے جلگاؤں میں بھی ریاستی حکومت کی طرح اتحاد بننے کی امید نظر آ رہی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments