National

مہاراشٹر میں منکی پاکس کا پہلا کیس، دھولیہ میں تصدیق، محکمہ صحت چوکس

مہاراشٹر میں منکی پاکس کا پہلا کیس، دھولیہ میں تصدیق، محکمہ صحت چوکس

ممبئی، 13 اکتوبر : مہاراشٹر کے دھولیہ ضلع میں بندر پاکس (منکی پوکس) کا پہلا کیس سامنے آیا ہے ، جس کے بعد محکمہ صحت نے پورے علاقے میں الرٹ جاری کر دیا ہے ۔ دھولیہ کے سرکاری ڈائمنڈ اسپتال میں زیر علاج ایک 45 سالہ مریض کی دونوں رپورٹس میں وائرس کی تصدیق کے بعد اسے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص گزشتہ چار برس سے سعودی عرب میں مقیم تھا اور دو اکتوبر کو دھولیہ واپس آیا۔ واپسی کے ایک روز بعد طبیعت بگڑنے پر اسے ڈائمنڈ اسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے بندر پاکس کی مشتبہ علامات دیکھنے کے بعد خون کے نمونے جانچ کے لیے پونے کی لیبارٹری روانہ کیے ۔ رپورٹ مثبت آنے پر دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا، جس میں بھی تصدیق ہوئی۔ محکمہ صحت کے مطابق یہ مریض ہندستان میں رپورٹ ہونے والے 35 کیسز میں تازہ ترین ہے ، تاہم مہاراشٹر میں یہ پہلا معاملہ ہے ۔ رپورٹ موصول ہوتے ہی اسپتال انتظامیہ اور میونسپل ٹیم نے مریض کے اہلِ خانہ اور قریبی رابطے میں آنے والے افراد کی اسکریننگ شروع کر دی ہے ۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مریض کی حالت فی الحال مستحکم ہے ، تاہم مکمل احتیاط کے پیش نظر اسے الگ وارڈ میں رکھا گیا ہے ۔ صحت حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ علامات ظاہر ہونے پر فوری طور پر قریبی اسپتال سے رجوع کریں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments