ممبئی ، 17 دسمبر :مہاراشٹر کے کھیلوں کے وزیر مانک راو کوکاٹے نے ناسک میں سرکاری کوٹہ کے تحت فلیٹس کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوں کے معاملے میں مشکلات بڑھنے کے بعد بدھ کو اپنے وزارتی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ کوکاٹے نے اپنا استعفیٰ نائب وزیر اعلیٰ اور پارٹی رہنما اجیت پوار کو پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کی درخواست پر گورنر آچاریہ دیورَت نے ضروری کارروائی کی منظوری دی، جس کے بعد وزیر اعلیٰ نے مانک راو کوکاٹے کے پاس موجود کھیلوں کا محکمہ واپس لے لیا۔ کوکاٹے مہاراشٹر حکومت میں کھیلوں کے وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے ۔ ذرائع کے مطابق مانک راو کوکاٹے کے پاس موجود تمام محکموں کی ذمہ داری نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کو سونپ دی گئی ہے ۔ ناسک کی ایک ماتحت عدالت نے فلیٹ الاٹمنٹ گھوٹالہ معاملے میں مانک راو کوکاٹے کو قصوروار قرار دیتے ہوئے قید کی2 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ اس فیصلے کے خلاف کوکاٹے نے سیشن عدالت سے رجوع کیا، تاہم سیشن عدالت نے بھی ماتحت عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ سیشن عدالت کے فیصلے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے کوکاٹے کے استعفے کا مطالبہ تیز کر دیا تھا۔ اس کے بعد مانک راو کوکاٹے نے سیشن عدالت کے فیصلے کو بمبئی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تاہم وہاں انھیں عبوری راحت نہیں ملی اور پائی کورٹ نے اس معاملے کی سماعت جمعہ کو طے کی ۔ سماعت سے قبل ہی مانک راو کوکاٹے نے وزارتی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اب ان کی گرفتاری کو یقینی بتایا جا رہا ہے ۔ ادھر، اجیت پوار اور حکمراں اتحاد پر بڑھتے ہوئے دبا کے پیش نظر وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے مانک راو کوکاٹے کے استعفے کے معاملے پر نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سے فون پر بات چیت بھی کی تھی۔
Source: uni news
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو