National

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کا طیارہ ہوا حادثہ کا شکار، طیارہ میں سوار تمام افراد جاں بحق

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کا طیارہ ہوا حادثہ کا شکار، طیارہ میں سوار تمام افراد جاں بحق

مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کی طیارہ حادثے میں موت ہوگئی ہے۔ حادثہ ان کے آبائی ضلع بارامتی میں پیش آیا۔اس حادثے میں طیارے میں سوار سبھی پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔اجیت پوار بارامتی سے ایم ایل اے تھے۔ حادثے میں پائلٹ کی بھی موت ہو گئی۔ طیارے نے ممبئی سے صبح 8:10 پر اڑان بھری تھی اور 8:45 منٹ پر یہ حادثہ ہوا۔ حادثے کے بعد، طیارے میں آگ لگ گئی ۔یہ چارٹر طیارہ تھا۔ بتایا جاتا ہےکہ ، اجیت پوار آج بارامتی میں کئی پروگراموں میں شرکت کرنے والے تھے۔ بارامتی کی ایم پی اوراجیت پوار کی بہن سپریہ سولے بارامتی کے لیے روانہ ہو گئی ہیں۔ حادثہ اتنا ہولناک تھا کہ حادثہ کے بعد پورے علاقے میں دھواں پھیل گیا۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ ممبئی سے ٹیک آف کے تقریباً ایک گھنٹے بعد پیش آیا۔اس حادثہ کے بعد مہاراشٹر میں سوگ کی لہرہے۔ جائے وقوعہ سے سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ ایک کھیت میں گرا ہوا ہے اور اس میں بھیانک آگ لگی ہوئی ہے۔ چاروں طرف گہرا دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔ طیارہ مکمل طور پر جل کر راکھ ہو چکا ہے اور اس کے ٹکڑے دور دور تک بکھرے نظر آ رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہ حادثہ بارامتی ایئرپورٹ سے تقریباً 3 سے 4 کلومیٹر پہلے پیش آیا۔ اجیت پوار شرد پوار کے بھتیجا تھے۔انھوں نے سیاست کی پاریکیاں اپنے چچا شرد پوار سے سیکھیں۔ لیکن تقریباً تین سال قبل اجیت پوار اور شرد پوار کی راہیں جدا ہوگئی تھی ۔ پوار خاندان کا مہاراشٹر کی سیاست بالخصوص مراٹھا سیاست پر گہرا اثر ہے۔گزشتہ اسمبلی انتخابات میں اپنے بل بوتے پر پارٹی بنا کر انہوں نے سیاست میں ایک ہنر مند کھلاڑی کے طور پر اپنی صلاحیت کو ثابت کیا۔ مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ کی ناگہانی موت پرپرائم منسٹر نریندر مودی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔پی ایم نے اجیت پوار پر زمین سے جڑا محنتی رہنما بتایا۔ انتظامی امور کی فہم اور غریبوں کو بااختیار بنانے کی ان کی کوششیں کا قابل تقلید ہیں۔ان کی ناگہانی موت سے صدمہ پہنچا ہے۔اہل خانہ اور ان کے مداحوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ۔ صدر جمہوریہ دروپدی نے بھی مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کی طیارہ حادثے میں ہوئی موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے اسے ناقابل تلافی نقصان بتایا ہے۔مہاراشٹر کی ترقی بالخصوص کوپریٹیو شعبے میں ان کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔صدرجمہوریہ نے لواحقین اور ان کے مداحوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

1 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments