منی پور کے بشنوپور ضلع میں مشتبہ کوکی عسکریت پسندوں نے منگل (7 اپریل) کو راکٹ سے حملہ کیا، جس میں 2 بچوں کی موت ہو گئی اور ان کی ماں زخمی ہو گئی۔ ہنگامہ بڑھتا دیکھ 5 اضلاع میں انٹرنیٹ معطل کر دیا گیا ہے۔ سرکاری حکم کے مطابق منی پور حکومت نے موجودہ امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے امپھال ویسٹ، امپھال ایسٹ، تھوبل، کاکچنگ اور بشنوپور اضلاع میں انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا خدمات کو فوری اثر سے 3 دنوں کے لیے عارضی طور پر معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ تشدد کا تازہ کا واقعہ دیر رات تقریباً ایک بجے پیش آیا، جب موئرانگ ٹرونگلاوبی میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے ذریعہ پھینکا گیا بم ایک گھر پر گرا۔ دھماکے میں 5 سال کے لڑکے اور 6 ماہ کی بچی کی موت ہو گئی۔ اس واقعہ کی مخالفت میں مقامی لوگوں نے زبردست مظاہرہ کیا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ جب گھر میں بم پھٹا اس وقت دونوں بچے اور ان کی ماں سو رہی تھی۔ واقعہ کے خلاف مقامی لوگوں نے زبردست احتجاج کیا اور علاقہ میں موجود ایک پٹرول پمپ کے پاس 2 تیل ٹینکروں اور ایک ٹرک میں آگ لگا دی۔ مظاہرین نے موئرانگ تھانہ کے سامنے ٹائر جلائے اور ایک عارضی پولیس چوکی کو بھی نقصان پہنچایا۔ افسران نے بتایا کہ صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے علاقہ میں سیکورٹی فورسز تعینات کر دی گئی ہیں۔ ریاستی وزیر اعلیٰ وائی کھیم چند سنگھ نے کہا کہ یہ حملہ ’وحشیانہ فعل‘ کے مترادف ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’یہ انسانیت پر براہ راست حملہ ہے اور منی پور میں بہت مشکل سے قائم ہوئی امن و امان کی صورتحال کو بگاڑنے کی کوشش ہے۔ میں اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ ذمہ دار لوگوں کی پہچان کی جائے گی۔ انہیں ڈھونڈ نکالا جائے گا اور قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔ ایسے دہشت گردانہ اقدامات کو کسی بھی صوت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔‘‘ منی پور کے وزیر اعلیٰ نے لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ متحد رہیں اور ان عناصر کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہوں جو سماجی ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ نشیبی علاقے میں واقع موئرانگ ٹرونگلاوبی، چوراچاندپور کے پہاڑی کے پاس ہے اور 2023 و 2024 میں نسلی تصادم کے عروج پر ہونے کے دوران یہاں مسلسل گولی باری کے واقعات پیش آئے تھے۔ ایک سینئر افسر نے بتایا کہ منگل کو ٹرونگلاوبی کے پاس کے علاقے سے ایک دھماکہ خیز آلہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات