National

بچوں کے قتل کے خلاف منی پور میں بڑے پیمانے پر احتجاج

بچوں کے قتل کے خلاف منی پور میں بڑے پیمانے پر احتجاج

امپھال، 09 اپریل:مشتبہ کوکی عسکریت پسندوں کے ہاتھوں دو بچوں کے قتل کے خلاف جمعرات کو کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہزاروں لوگ منی پور کی سڑکوں پر نکل آئے ۔ اس کشیدہ صورتحال کے پیش نظر منی پور کے وزیر اعلیٰ یمنم کھیم چند سنگھ نے وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ کے کیبنٹ ہال میں ایک اہم سیکورٹی اجلاس کی صدارت کی۔ آج رات مختلف مقامات پر خواتین کی بڑی تعداد نے ہاتھوں میں مشعلیں تھامے پرامن احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ مظاہرین نے کوکی عسکریت پسندوں کے ہاتھوں معصوم بچوں کے قتل اور احتجاج کے دوران سی آر پی ایف کی فائرنگ میں تین دیگر افراد کی ہلاکت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ 'اموکو' ، ایم ایس ایف، پوئیری لیمارول اور دیگر تنظیموں کی جانب سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی، جس کے بعد ان تنظیموں کے قائدین نے وزیر اعلیٰ، ریاستی وزیر داخلہ کے گوونداس سنگھ اور ارکانِ اسمبلی کے ساتھ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعلیٰ نے اس بات چی) کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوامی خدشات پر تفصیل سے غور کیا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ کھیم چند نے ٹرونگ لا¶بی واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے قیامِ امن کی کوششوں کو دھچکا لگا ہے ۔ انہوں نے کہا: "ریاستی حکومت مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس واقعے میں ملوث مجرموں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔"

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments