'پہلگام حملہ کیا آپ لوگوں نے کیا: ممتا بنرجی کا جراءت مندانہ الزام کولکاتا30دسمبر: بنگال اسمبلی انتخابات میں اب کچھ ہی ماہ باقی ہیں۔ اس سے پہلے امت شاہ ایک بار پھر بنگال پہنچے، جس پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ان پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے نام لیے بغیر امت شاہ کو 'دریودھن' اور 'دشاسن' قرار دیتے ہوئے نشانہ بنایا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا، "ووٹ آتے ہی دریودھن اور دشاسن آ جاتے ہیں۔" صرف یہی نہیں، دراندازی کے معاملے پر بھی انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ پر سخت تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا، "کیا دراندازی صرف بنگال میں ہو رہی ہے؟ کشمیر میں نہیں ہو رہی؟ تو پھر پہلگام حملہ کس نے کیا؟ دہلی دھماکہ کس نے کیا؟ کیا آپ لوگوں نے کیا؟" واضح رہے کہ آج صبح ہی امت شاہ نے دراندازی کے معاملے پر ممتا انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ مرکزی وزیر داخلہ کا الزام تھا کہ ریاستی حکومت سرحد پر باڑ لگانے کے لیے زمین فراہم نہیں کر رہی ہے۔ آج منگل کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بانکوڑہ کے بڑجوڑا میں ایک جلسے سے خطاب کیا۔ اسی جلسے سے انہوں نے زمین کے حوالے سے امت شاہ کے الزامات کا جواب دیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا، "ریاست میں آ کر کہہ رہے ہیں کہ ممتا بنرجی نے زمین نہیں دی۔ اگر زمین نہ دی ہوتی تو تارکیشور اور بشنو پور ریلوے لائن کس نے بچھائی؟ ممتا بنرجی نے بچھائی۔ اگر زمین نہ دی ہوتی تو ای سی ایل (ECL) کی زمینیں کوئلہ نکالنے کے لیے کہاں سے آتیں؟" صرف یہی نہیں، وزیر اعلیٰ نے یہ بھی بتایا کہ بھارت-بنگلہ دیش سرحدی علاقوں میں زمین فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا، "بونگاو¿ں اور پیٹراپول میں زمین کس نے دی؟ گھوجا ڈانگہ اور چانگراباندھا میں زمین کس نے دی؟ یہاں تک کہ انڈال ہوائی اڈے اور پان گڑھ کے لیے بھی زمین فراہم کی گئی۔" ممتا بنرجی نے بانکوڑہ کے جلسے سے شاہ کے الزامات کا بھرپور جواب دیا۔ دراندازی کے معاملے پر امت شاہ کے بیان کا جواب دیتے ہوئے انتظامی سربراہ نے کہا، "کیا دراندازی صرف بنگال میں ہوتی ہے؟ کشمیر میں نہیں ہوتی؟" اس کے بعد انہوں نے کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے ہولناک دہشت گردانہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا، "کیا پہلگام (حملہ) آپ لوگوں نے کیا تھا؟" دہلی دھماکے کا حوالہ دیتے ہوئے مرکزی بی جے پی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے ممتا نے کہا، "دہلی میں کچھ دن پہلے ایک واقعہ پیش آیا، کیا درانداز بنگال کے علاوہ کہیں اور نہیں ہیں؟ تو کیا یہ سب آپ لوگوں نے کیا؟" وزیر اعلیٰ نے سوال کیا کہ کیا سارا قصور صرف بنگال کا ہے؟ یاد رہے کہ آج کولکتہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران امت شاہ نے الزام لگایا تھا کہ "بنگال کی سرحد سے ہونے والی دراندازی صرف بنگال کا مسئلہ نہیں ہے، بلکہ یہ ملک کی سلامتی کا سوال ہے۔ اگر بنگال میں ایک مضبوط حکومت لائی جائے تو دراندازی مکمل طور پر بند ہو جائے گی۔" وزیر داخلہ کے اس بیان کے کچھ ہی دیر بعد ممتا بنرجی نے جوابی وار کیا۔
Source: Social Media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو