’’مالک کے لیے کچھ بھی...۔‘‘ کانگریس نے یہ عنوان اس گرافکس کے لیے لگایا ہے، جو کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کیا گیا ہے۔ اس گرافکس میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور مشہور صنعت کار گوتم اڈانی کو ہاتھ ملاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اور اوپر لکھا گیا ہے ’’مالک ہو آپ میرے‘‘، ساتھ ہی پی ایم مودی کی شبیہ کو کہتے دکھایا گیا ہے کہ ’’بتاؤ، کون سا جنگل کاٹنا ہے۔‘‘ دراصل ’گریٹ نکوبار پروجیکٹ‘ کے لیے مودی حکومت نے منظوری دے دی ہے، اور یہ گوتم اڈانی کے حصے میں گیا ہے۔ کچھ میڈیا رپورٹس اور کانگریس کا کہنا ہے کہ اس پروجیکٹ سے گریٹ نکوبار کو تباہی کا سامنا ہوگا۔ اس منصوبہ سے ماحولیات کو تو نقصان ہوگا ہی، ایک بڑی مقامی آبادی مستقل نقل مکانی کے لیے مجبور ہو جائے گی۔ کانگریس نے آج اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر ’گریٹ نکوبار پروجیکٹ‘ سے ہونے والے ممکنہ نقصان کو سامنے رکھتے ہوئے کچھ پوسٹس کی ہیں، جن میں ایک ویڈیو بھی ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ ’’اڈانی کے منافع کے لیے گریٹ نکوبار میں کروڑوں درخت کاٹے جائیں گے، قبائلی بے گھر کیے جائیں گے، برساتی جنگل کو تباہ کیا جائے گا۔‘‘ ویڈیو میں بیک گراؤنڈ سے آواز دی گئی ہے اور گریٹ نکوبار کے مناظر اور وہاں کی آبادی کو دکھایا گیا ہے۔ آن لائن انگریزی نیوز پورٹل ’اسکرول ڈاٹ اِن‘ کی ایک رپورٹ کی سرخی بھی دکھائی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ گریٹ نکوبار پروجیکٹ کے لیے 8.5 لاکھ نہیں، بلکہ ایک کروڑ درخت کاٹے جائیں گے۔ ویڈیو میں بیک گراؤنڈ سے دی گئی آواز میں کہا گیا ہے کہ ’’نریندر مودی اپنے دوست اڈانی کے لیے گریٹ نکوبار کو برباد کرنے پر آمادہ ہیں۔ کیونکہ اس پروجیکٹ سے ترقی نہیں بلکہ تباہی ہوگی۔‘‘ ’گریٹ نکوبار پروجیکٹ‘ سے ہونے والے نقصانات کا ذکر کرتے ہوئے ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ اس پروجیکٹ کے تحت مبینہ طور پر کروڑوں درخت کاٹ کر جنگل مٹایا جائے گا۔ شومپین اور نکوباری قبائل بے گھر ہو جائیں گے۔ ہزاروں ایکڑ میں پھیلے ہوئے برساتی جنگل ختم ہو جائیں گے۔ یہ بھی اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس پروجیکٹ کی وجہ سے زلزلہ کا خطرہ بڑھ جائے گا، لیکن نریندر مودی کو اس سب سے کوئی مطلب نہیں ہے۔ انھیں صرف اپنے امیر دوست اڈانی کا منافع نظر آتا ہے، ملک کا نقصان نہیں۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات