National

مہاراشٹر کے مالیگاوں میونسپل کارپوریشن میں ٹیپوسلطان کی تصویرپرہنگامہ

مہاراشٹر کے مالیگاوں میونسپل کارپوریشن میں ٹیپوسلطان کی تصویرپرہنگامہ

مہاراشٹرکے مالیگاوں میونسپل کارپوریشن میں اس وقت ٹیپوسلطان کی تصویرسے متعلق شدید تنازعہ چل رہا ہے۔ ٹیپوسلطان کی تصویرسے متعلق تنازعہ بدستورجاری ہے۔ سماج وادی پارٹی کے کارپوریٹراورڈپٹی میئرشانِ ہند کے دفترمیں ٹیپوسلطان کی تصویرآویزاں کئے جانے کے بعد شیوسینا سمیت ہندوتوا وادی تنظیموں اورکچھ کونسلروں نے احتجاج کیا ہے۔ تنازعہ بڑھنے اور کشیدگی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے شہرانتظامیہ نے ڈپٹی میئرکے دفترسے تصویرہٹانے کا فیصلہ لیا۔ شہرسکریٹری کا کہنا ہے کہ یہ قدم امن وامان برقراررکھنے اورممکنہ تصادم سے بچنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ پچھلے دوتین دنوں سے اس تصویرسے متعلق شدید تنازعہ چل رہا ہے۔ دفترسے تصویرہٹائے جانے کے بعد ایسا مانا جا رہا تھا کہ تنازعہ ختم ہوگیا ہے۔ حالانکہ اسی درمیان نیا تنازعہ سامنے ا?گیا ہے۔ پارٹی کارکنان نے مالیگاوں کی میئرنسرین شیخ کوٹیپوسلطان کی تصویرپیش کی۔ اس دوران کا ایک ویڈیوسوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیوسامنے نے کے بعد ہندتوا وادی تنظیموں نے پھرناراضگی ظاہرکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے ڈپٹی میئر کے دفترمیں تصویرلگائی گئی اوراب میئرکوتصویرپیش کئے جانے سے تنازعہ مزید گہرا ہوسکتا ہے۔ حالانکہ انتظامیہ نے سبھی سے امن بنائے رکھنے کی بھی اپیل کی ہے۔ ایسے میں دیکھنا ہوگا کہ میئراورڈپٹی میئرپورے معاملے سے کیسے نمٹ سکتے ہیں۔اس پورے حادثہ کے بعد شہرکی سیاست میں گرمی گئی ہے۔ الگ الگ سیاسی پارٹیاں اورتنظیم اس پرردعمل کا اظہارکررہے ہیں۔ فی الحال انتظامیہ کی طرف سے امن وامان بنائے رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔ جبکہ سوشل میڈیا پراس پورے معاملے پربحث کافی تیزہوگئی ہے۔ اگرصورتحال پرانتظامیہ نے قابوپالیا توپھرحالات معمول پراسکتے ہیں، ورنہ یہ معاملہ سیاسی رخ اختیارکر سکتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments