لوک سبھا میں خواتین ریزرویشن سے جڑے تینوں بلوں کو ووٹنگ کے لیے پیش کیا گیا، جس کے پہلے راؤنڈ میں مجموعی طور پر 528 ووٹ پڑے۔ بل کی حمایت میں 298 ووٹ ڈالے گئے، جبکہ 230 اراکین نے خلاف میں ووٹ ڈالے۔ بل کو منظوری کے لیے دو تہائی ووٹ کی ضرورت تھی، جو کہ 352 ہوتی ہے۔ مودی حکومت اس نمبر سے بہت پیچھے رہ گئی، جو کہ مودی حکومت کے لیے ایک شدید جھٹکا تصور کیا جا رہا ہے۔ پہلے راؤنڈ میں ہوئی اس ووٹنگ کے بعد بقیہ دو بلوں کو پیش ہی نہیں کیا گیا۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ اس بل پر غور کرنے سے متعلق جب ووٹنگ ہوئی تو ’ہاں‘ میں 298 اور ’نہ‘ میں 230 ووٹ پڑے۔ یہ بل دو تہائی اکثریت سے پاس نہیں ہوا، اس لیے بل پر آگے کی کارروائی ممکن نہیں ہے۔ یہ بل غور کرنے کے لیے پیش کیے جانے کی سطح پر ہی گر گیا۔ اس کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے دیگر 2 بلوں کو آگے نہ بڑھانے کا اعلان کیا۔ مرکزی وزیر برائے قانون ارجن رام میگھوال نے خواتین ریزرویشن سے منسلک 131ویں آئین ترمیمی بل پاس کرنے کے مقصد سے ایوان زیریں میں پیش کیا تھا۔ اسپیکر اوم برلا نے آئین ترمیمی بل پر ووٹنگ کا فیصلہ کیا اور اس مقصد سے انھوں نے لابی خالی کرانے کا حکم دیا۔ بعد ازاں ووٹنگ ہوئی، جس میں مودی حکومت کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔ اپوزیشن پارٹیوں نے پہلے ہی مودی حکومت کے ذریعہ پیش کردہ بل کو گمراہ کن اور سازش کا نتیجہ قرار دیا تھا۔ خاص طور سے کانگریس کے سرکردہ لیڈران نے لوک سبھا میں اپنی بات رکھتے ہوئے واضح طور پر کہا تھا کہ یہ خواتین ریزرویشن کا بل نہیں ہے، بلکہ اس کا لباس پہنا کر حد بندی کا بل ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات