National

مہاگٹھ بندھن میں سیٹ بٹوارے پر کشمکش برقرار، بات چیت جاری

مہاگٹھ بندھن میں سیٹ بٹوارے پر کشمکش برقرار، بات چیت جاری

نئی دہلی، 13 اکتوبر: بہار میں مہاگٹھ بندھن کے اندر اسمبلی نشستوں کی تقسیم کو لے کر پیر کے روز بھی طویل میٹنگوں کا سلسلہ جاری رہا، لیکن کوئی حتمی نتیجہ نہیں نکلا، جبکہ این ڈی اے نے اتوار کے روز ہی نشستوں کی تقسیم کا اعلان کر دیا تھا۔ مہاگٹھ بندھن کے دو اہم اتحادی، کانگریس اور آر جے ڈی کے رہنما¶ں کے درمیان پیر کے روز سیٹوں کے بٹوارے پر طویل میٹنگ ہوئی، مگر ابھی تک کسی ٹھوس نتیجے پر اتفاق نہیں ہو سکا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سیٹوں کے بٹوارے پر دونوں جماعتوں کے درمیان بات چیت کافی حد تک آگے بڑھ چکی ہے ۔ 243 سیٹوں والی بہار اسمبلی میں کانگریس کو 55 سے 60 سیٹ ملنے کا امکان ہے ، جبکہ آر جے ڈی کو 130 سے 140 نشستیں دیے جانے کا امکان ہے ۔ باقی نشستوں کا بٹوارہ مکیش سہنی کی وی آئی پی پارٹی، کمیونسٹ پارٹیوں اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے درمیان کیا جائے گا۔ بہار میں پہلے مرحلے کی 121 نشستوں کے لیے 10 اکتوبر سے نامزدگی کا عمل شروع ہو چکا ہے ، جبکہ 17 اکتوبر کو نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے ۔ اسی طرح دوسرے مرحلے کی 122 نشستوں کے لیے بھی آج سے نامزدگیوں کا عمل شروع ہو گیا ہے ۔ ادھر این ڈی اے میں نشستوں کی تقسیم کے مطابق، بی جے پی اور جنتا دل دونوں 101-101 نشستوں پر انتخاب لڑیں گی، جبکہ چراغ پاسوان کی لوک جن شکتی پارٹی کو 29 نشستیں ملی ہیں اور جیتن رام مانجھی و اپیندر کشواہا کی پارٹیوں کو 6-6 نشستیں دی گئی ہیں۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments