National

ہماچل پردیش کی سنجولی مسجد کے مکمل انہدام پر ہائی کورٹ نے لگائی پابندی

ہماچل پردیش کی سنجولی مسجد کے مکمل انہدام پر ہائی کورٹ نے لگائی پابندی

نئی دہلی: ہماچل پردیش کے ضلع شملہ کی مشہورسنجولی مسجد معاملے میں ہائی کورٹ نے ضلعی عدالت کے فیصلے پرروک لگاتے ہوئے حالات جوں کے توں (اسٹیٹس کیو) برقراررکھنے کا حکم دیا ہے۔ اب اس معاملے کی آئندہ سماعت 9 مارچ کو ہوگی۔ ساتھ ہی عدالت نے یہ بھی کہا کہ تیسری منزل کوخود ہی منہدم کرنا ہوگا کیونکہ اس کا وعدہ خود وقف بورڈ نے کیا تھا۔ دوسری جانب، منتظمہ کمیٹی نے عدالت کے فیصلے پرخوشی اوراطمینان کا اظہارکیا ہے۔ اسی ضمن میں کانگریس کے راجیہ سبھا رکن عمران پرتاپ گڑھی نے بھی خوشی کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عدالت سے انصاف ملا ہے۔ ہم نے اس لڑائی کو سڑک پرنہیں بلکہ عدالت میں جاکرلڑی، ہمیں عدالت سے کامیابی ملی ہے۔ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اورہمیں امید ہے کہ آگے بھی عدالت سے انصاف ملتا رہے گا۔ آپ کوبتا دیں کہ ہماچل پردیش میں سنجولی مسجد سے متعلق گزشتہ کئی مہینوں سے دوفرقوں کے درمیان تنازعہ چل رہا تھا۔ دونوں فرقے اس معاملے پرایک طویل جھگڑے میں مصروف تھے اورکچھ بی جے پی کے حمایت یافتہ افراد نے ریاست کے ماحول کوخراب کرنے کے لیے مداخلت کی تھی۔ دریں اثناء سنجولی مسجد کمیٹی نے دہلی میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کے قومی صدراورممبرپارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی سے ملاقات کی اور اپنی پریشانیوں سے واقف کرایا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments