National

ہماچل پردیش کے سرمور میں بس 60 میٹر گہری کھائی میں گری، 12 افراد جاں بحق، 33 زخمی

ہماچل پردیش کے سرمور میں بس 60 میٹر گہری کھائی میں گری، 12 افراد جاں بحق، 33 زخمی

ہماچل پردیش کے ضلع سرمور میں جمعہ کو ایک دل دہلا دینے والا سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں مسافروں سے بھری ایک نجی بس سڑک سے پھسل کر تقریباً 60 میٹر گہری کھائی میں جا گری۔ اس خوفناک حادثے میں کم از کم 12 افراد کی موت ہو گئی، جبکہ 33 دیگر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثے کے وقت بس مکمل طور پر بھری ہوئی تھی اور اس میں تقریباً 45 مسافر سوار تھے۔ یہ حادثہ 9 جنوری کی دوپہر اس وقت پیش آیا جب ’جیت کوچ‘ نامی نجی بس شملہ سے کوپوی جا رہی تھی۔ دوپہر کے وقت جیسے ہی بس سرمور ضلع کے ہری پور دھار بازار سے کچھ پہلے پہنچی، اچانک ڈرائیور کا بس پر سے کنٹرول ختم ہو گیا اور گاڑی سڑک سے نیچے گہری کھائی میں لڑھک گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، مقامی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ بس کے پرخچے اڑ گئے۔ بس کے کھائی میں گرتے ہی علاقے میں چیخ و پکار مچ گئی۔ مقامی لوگ فوراً مدد کے لیے دوڑے اور زخمی مسافروں کو بس سے باہر نکالنے میں انتظامیہ کی مدد کی۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر ہری پور دھار اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں کئی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ بعض شدید زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے دیگر اسپتالوں میں ریفر کیا گیا ہے۔ ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اور ٹرانسپورٹ وزیر مکیش اگنی ہوتری نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہری پور دھار کے قریب ایک نجی بس کے کھائی میں گرنے سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔ انہوں نے مرحومین کی روحوں کے لیے دعا اور لواحقین کے لیے صبر کی تمنا کی۔ بعد ازاں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہو گئی، جس کی سرکاری طور پر تصدیق کی گئی۔

Source: social l media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments