حیدرآباد میں تعینات معطل تحصیل دار اور جوائنٹ سب رجسٹرار تھمَاکما سچریتا ایک بڑے مالی اسکینڈل میں پھنس گئیں۔ انسداد بدعنوانی بیورو نے ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا مقدمہ درج کرتے ہوئے چھاپوں میں مجموعی طور پر 5.05 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثے برآمد کیے ہیں۔ میڈیا کے مطابق خاتون افسر پہلے ہی 30 لاکھ روپے کے رشوت کیس میں گرفتار ہو چکی ہے اور وہ اس وقت پولیس کی حراست میں ہے۔ میڈیا کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کی تازہ کارروائی کے دوران تھمَاکما کی رہائش گاہ اور رشتے داروں و قریبی افراد سے منسلک مقامات پر تلاشی لی گئی۔ اس دوران 2.17 ایکڑ زرعی زمین، حیدرآباد میں 3 فلیٹس، 2 پلاٹس، ایک ووکس ویگن گاڑی، ایک ہنڈائی کریٹا، 1.2 کروڑ روپے مالیت کے سونے اور ہیرے کے زیورات، 12 لاکھ روپے نقد اور 38 لاکھ روپے بینک میں ہونے کی تصدیق ہوئی۔ حکام کے مطابق تھمَاکما سچریتا پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی سرکاری ملازمت کے دوران مبینہ طور پر اپنی آمدن سے کہیں زیادہ جائیدادیں بنائیں۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ معطل خاتون افسر کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Source: Social Media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات