ملک کے مشہور فوٹوگرافر اور دنیا کے عظیم فوٹو جرنلسٹوں میں شمار ہونے والے رگھو رائے کا اتوار (26 اپریل) کو 83 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ ان کے اہل خانہ نے اس بات کی اطلاع ان کے آفیشل ’انسٹاگرام‘ اکاؤنٹ کے ذریعے دی۔ بتایا گیا ہے کہ ان کی آخری رسومات آج شام 4 بجے دہلی کے لودھی شمشان گھاٹ میں ادا کی جائیں گی۔ ان کے انتقال سے میڈیا اور فن کی دنیا میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے ذریعہ رگھو رائے کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس صدر لکھتے ہیں کہ ’’رگھو رائے کے انتقال کی خبر سے گہرا صدمہ پہنچا۔ وہ ہندوستان کے ممتاز ترین فوٹوگرافروں میں سے ایک اور 5 دہائیوں سے زائد عرصے تک ایک عظیم فوٹو جرنلسٹ رہے۔ پدم شری ایوارڈ یافتہ، ان کی بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ کی طاقتور کوریج، اور اندرا گاندھی سمیت کئی نمایاں شخصیات کی تصاویر ہماری اجتماعی یادداشت میں ہمیشہ نقش رہیں گی۔ ان کے اہل خانہ، دوستوں اور شاگردوں سے دلی تعزیت۔‘‘ واضح رہے کہ رگھو رائے کو ہندوستان میں فوٹوگرافی اور فوٹو جرنلزم کا بانی مانا جاتا تھا۔ ان کا کیریئر 50 سال سے بھی زیادہ طویل رہا۔ اس دوران انہوں نے ملک اور دنیا کے کئی بڑے واقعات کو اپنے کیمرے میں قید کیا۔ ان کی تصاویر محض تصویریں نہیں بلکہ تاریخ کا حصہ سمجھی جاتی ہیں۔ 1971 میں ہندوستانی حکومت نے انہیں ’پدم شری‘ کے اعزاز سے نوازا تھا۔ ان کی سب سے زیادہ معروف تصاویر میں بھوپال گیس سانحے کے بعد کی وہ تصویر شامل ہے، جس میں ایک معصوم بچے کا بے جان جسم نظر آتا ہے۔ اس تصویر نے پوری دنیا کی توجہ اس دردناک حادثے کی جانب مبذول کرائی اور کمپنیوں کی ذمہ داری پر سوالات کھڑے کیے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات