امریکی ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار جیمز رینسن نے 46 سال کی عمر میں خودکشی کرلی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکار کی خودکشی سے متعلق فی الحال کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ جیمز رینسن نے مشہور سیریز دی وائر کے دوسرے سیزن میں زیگی سوبوٹکا کا مشہور کردار ادا کیا تھا، جو جلد ہی اس شو کے سب سے یادگار کرداروں میں سے ایک سمجھا گیا، انہوں نے متعدد ٹی وی شوز اور فلموں میں بھی کام کیا، وہ ایک باوقار اداکار کے طور پر جانے جاتے تھے، جنہوں نے کرداروں میں گہرائی اور انسانی جذبات کو بخوبی پیش کیا۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے خودکشی کی، جس کی تصدیق لاس اینجلس میڈیکل ایگزامنر نے کی ہے۔ اداکار کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام میں لکھا کہ میں تم سے ہزار بار محبت کرچکی ہوں اور جانتی ہوں کہ دوبارہ بھی کروں گی۔ جیمز رینسن کی اچانک موت نے شوبز انڈسٹری اور مداحوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کردیا ہے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود