National

ماں نے چادر اور سیڑھی کے سہارے 3 بچوں کی جان بچائی، خود آگ میں جھلس کر دم توڑ گئی، ویڈیو وائرل

ماں نے چادر اور سیڑھی کے سہارے 3 بچوں کی جان بچائی، خود آگ میں جھلس کر دم توڑ گئی، ویڈیو وائرل

پریاگ راج:سنگم نگری پریاگ راج سے ممتا کی عظمت اور قربانی کی ایک ایسی دردناک خبر سامنے آئی ہے جس نے ہر دیکھنے اور سننے والے کی آنکھیں نم کر دی ہیں۔ ایک رہائشی عمارت میں لگنے والی بھیانک آگ کے دوران، ایک جاں باز ماں نے اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے اپنے تین معصوم بچوں کو تو موت کے منہ سے محفوظ باہر نکال لیا، لیکن خود آگ اور دھوئیں کے جال میں پھنس کر دم توڑ دیا۔ اس بہادری اور سانحے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جسے دیکھ کر سبھی ماں کی اس عظیم قربانی کو سلام کر رہے ہیں۔ یہ دردناک حادثہ منگل (12 مئی) کو ایک کُراکری کاروباری کے گھر میں پیش آیا۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت کی نچلی منزل پر بھیانک آگ لگی ہوئی ہے اور پوری بلڈنگ سے کالا دھوا اٹھ رہا ہے۔ خاتون اپنے تین بچوں کے ساتھ عمارت کی چھت پر پھنس گئی تھی۔ چاروں طرف سے پھیلتے ہوئے دھوئیں کے درمیان وہ خاتون تقریباً 30 منٹ تک اپنے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے اکیلے جدوجہد کرتی رہی۔ جیسے جیسے آگ اوپر کی طرف بڑھ رہی تھی، ماں نے غیر معمولی ہمت اور سمجھداری کا مظاہرہ کیا۔ اس نے اپنے محض ایک سال کے معصوم بچے کو ایک بیڈ شیٹ (چادر) میں لپیٹا اور گلی کے دوسری طرف موجود پڑوسیوں کی چھت کی طرف بڑھا دیا۔ پڑوسیوں نے بھی مستعدی دکھاتے ہوئے بچے کو بحفاظت کھینچ لیا۔ اس کے فوراً بعد، پڑوسیوں نے دونوں عمارتوں کے درمیان ایک لوہے کی سیڑھی لگائی۔ ماں نے بغیر وقت گنوائے اپنی دو چھوٹی بیٹیوں کو بھی ایک ایک کر کے اس سیڑھی کے سہارے پڑوسی کی چھت پر محفوظ منتقل کر دیا۔ تینوں بچوں کو موت کے منہ سے نکالنے کے بعد جب خاتون خود اس پار آنے کی کوشش کرنے لگی، تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ پوری چھت زہریلے دھوئیں اور آگ کی لپٹوں کی زد میں آ چکی تھی۔ دھوئیں کی وجہ سے خاتون کا دم گھٹنے لگا اور وہ سیڑھی تک نہیں پہنچ سکی۔ دیکھتے ہی دیکھتے وہ آگ کی چپیٹ میں آ گئی اور موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ اس دل دہلا دینے والے واقعے کا ویڈیو ہفتے کے روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس کے بعد سے سبھی نے اس ماں کے جگر اور ممتا کو خراجِ پیش کر رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک ماں ہی اپنے بچوں کے لیے اس حد تک جا سکتی ہے۔ اس دردناک منظر کو لائیو دیکھنے والے مقامی لوگوں کی آنکھیں بھی بھر آئیں اور علاقے میں سوگ کا ماحول ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments