اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں جنگ کے بعد کے مرحلے کے حوالے سے حماس کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے پر صدر محمود عباس کی قیادت میں فلسطینی تحریک فتح کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیل کے وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز نے’ایکس‘ پلیٹ فارم پرایک بیان میں لکھا کہ "چین میں حماس اور فتح نے جنگ کے بعد غزہ کو مشترکہ طور پر کنٹرول کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں"۔ وزیرخارجہ نے زور دے کر کہا کہ ایسا نہیں ہوگا کیونکہ حماس کی حکمرانی ختم ہو جائے گی اور محمود عباس اپنے دعوے کے مطابق غزہ کو دور سے دیکھیں گے۔ اسرائیل کی جانب سے یہ تنقید اس وقت سامنے آئی جب چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے منگل کو چینی دارالحکومت میں فلسطینی دھڑوں کی جانب سے "بیجنگ اعلامیہ" پر دستخط کے دوران اعلان کیا کہ اس میں سب سے اہم نکتہ جنگ کے بعد غزہ میں عبوری قومی مفاہمتی حکومت کی تشکیل کا معاہدہ تھا۔ فلسطین کی تحریک فتح کی طرف سےسامنے آنے والے اس بیان کے بعد ’حماس فلسطینی اتحاد کے حوالے سے اپنی سوچ میں پختگی پیدا کر چکی ہے‘ اس نے "بیجنگ اعلامیہ" کی کچھ تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔ تحریک الفتح کے ترجمان اور موبلائزیشن کمیشن کے عہدیدار عبدالفتاح دولہ نے واضح کیا کہ ان کی جماعت فلسطین کی تاریخ میں تقسیم کا سیاہ صفحہ پلٹنا چاہتی ہے۔ انہوں نے منگل کے روز العربیہ/الحدث کے ساتھ بات چیت میں مزید کہا کہ فلسطین کی تقسیم ابھی ختم نہیں ہوئی ہے لیکن دھڑے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اب ترجیح یہ ہے کہ غزہ میں جنگ کو روکا جائے اور جنگ کے بعد کے مرحلے پر بات کی جائے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ بین الاقوامی قانونی قراردادوں کے بارے میں حماس کے ساتھ رائے میں اختلاف ہے۔ تحریک فتح بین الاقوامی قراردادوں کے عمومی فریم ورک پر حماس سے متفق ہے لیکن الفاظ کے حوالے سے ان سے اختلاف ہے۔ یہ بات اس وقت سامنے آئی جب تحریک فتح کے ترجمان اسامہ القواسی نے منگل کو العربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حماس کی فلسطینی اتحاد کے حوالے سے اپنی سوچ میں پختگی آچکی ہے۔
Source: social media
خلاء میں پھنسے خلاء باز 9 ماہ بعد بلآخر زمین پر بحفاظت واپس پہنچ گئے
امریکا کے یمن میں کئی مقامات پر حملے، جنگ کی شدت بڑھنے کا امکان
ٹرمپ کے حکم پر سابق امریکی صدر کینیڈی کے قتل سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کر دی گئیں
امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کیخلاف حکم جاری کرنیوالے جج کے مواخذے سے انکار
امریکہ : ٹرانس جینڈرکی فوج میں بھرتیوں پر پابندی عدالت نے معطل کر دی
اسرائیل کی غزہ پر دوبارہ بمباری ... انٹرنیٹ سروس وسیع طور پر متاثر
ٹرمپ کے حکم پر سابق امریکی صدر کینیڈی کے قتل سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کر دی گئیں
خلاء میں پھنسے خلاء باز 9 ماہ بعد بلآخر زمین پر بحفاظت واپس پہنچ گئے
امریکہ : ٹرانس جینڈرکی فوج میں بھرتیوں پر پابندی عدالت نے معطل کر دی
اسرائیل کی غزہ پر دوبارہ بمباری ... انٹرنیٹ سروس وسیع طور پر متاثر
ایران : اخلاقی پولیس "گشت ارشاد" کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا
غزہ کی پٹی : منگل کے روز اسرائیلی حملوں میں 170 بچے جاں بحق ہوئے
غزہ: اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی حملہ، ایک غیرملکی اہلکار ہلاک، 5 زخمی
غزہ پر حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد سامنے آنیوالے مناظر خوفناک ہیں: جمائما خان