Entertainment

لیڈی ڈیانا کی خوبصورتی کے راز افشا ہو گئے

لیڈی ڈیانا کی خوبصورتی کے راز افشا ہو گئے

دنیا بھر میں کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی برطانیہ کی شہزادی لیڈی ڈیانا کی خوبصورتی کے چرچے زباں زدِ عام ہیں۔ لیڈی ڈیانا کا شمار دنیا کی خوبصورت ترین عورتوں میں کیا جاتا تھا۔ یہ دلکش حسینہ اپنے منفرد انداز اور خوبصورتی کی بدولت ہزاروں لوگوں میں سب سے الگ نظر آتی تھی۔ ڈیانا کے پرستاروں کی اکثریت خواتین پر مشتمل تھی جس کی اہم وجہ ان کی وہ خوبصورتی تھی، جو کسی کو بھی ان کا مداح بننے پر مجبور کر دیتی تھی۔ حال ہی میں ان کے سابق ہیئر ڈریسر رچرڈ ڈالٹن نے ڈیانا کے روزمرہ معمولات کے حوالے سے کچھ ایسے انکشافات کیے ہیں جو یہ بتاتے ہیں کہ وہ خود کو اتنا قدرتی اور پرکشش دکھانے کے لیے کیا کیا کرتی تھیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رچرڈ ڈالٹن نے ڈیانا کے ساتھ ایک دہائی تک کام کیا، ان کے مطابق شہزادی ڈیانا نے عوامی مقامات پر پیش ہونے کے لیے کبھی کسی پیشہ ور میک اپ آرٹسٹ کی خدمات حاصل نہیں کیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ لیڈی ڈیانا کے بالوں کو اسٹائل کرتے تھے، تو ڈیانا اپنا میک اپ خود کرنے کو ترجیح دیتی تھیں، البتہ صرف سرکاری پورٹریٹ یا خصوصی فیملی فوٹو شوٹ جیسے مواقع پر انہوں نے میری گرین ویل جیسے ماہرین کی مدد لی۔ ہیئر ڈریسر کو جس چیز نے سب سے زیادہ متاثر کیا وہ ڈیانا کی جلد کا معیار تھا۔ ہیئر ڈریسر کے مطابق ڈیانا کی جلد میں قدرتی چمک تھی، جسے اکثر "انگلش روز” کی رنگت کہا جاتا ہے، انہوں نے کبھی اپنے چہرے پر بھاری فاؤنڈیشن یا میک اپ کی تہوں کی ضرورت محسوس نہیں کی، ڈیانا کی خوبصورتی ان کی جلد کی قدرتی چمک سے آتی تھی۔ اگرچہ ڈیانا سادگی پسند تھیں، لیکن رچرڈ بتاتے ہیں کہ ان کی اپنی کچھ مخصوص میک اپ عادتیں تھیں۔ وہ ہلکے پنسل لائنر سے اپنی آنکھوں کو نمایاں کرنے کو ترجیح دیتی تھیں اور اپنے ہونٹوں کے لیے شوخ رنگوں کی بجائے نرم شیڈز کا انتخاب کرتی تھیں، رچرڈ یاد کرتے ہیں کہ جب ڈیانا اپنا آئی لائنر لگاتی تھیں تو انہیں خدشہ ہوتا تھا کہ کہیں اس سے ان کے بالوں کا انداز خراب نہ ہو جائے، لیکن ڈیانا نے اس معمول کو مکمل طور پر اپنے قابو میں کر رکھا تھا۔ رچرڈ ڈالٹن کا یہ انکشاف فطری خوبصورتی کے فلسفے کو ظاہر کرتا ہے۔ اسٹائلسٹ اور کنسلٹنٹس کی ایک بڑی ٹیم سے گھرے ہونے کے باوجود، ڈیانا نے کبھی بھی اپنی شخصیت کو میک اپ کی تہوں کے پیچھے نہیں چھپایا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments