نئی دہلی: سابق مرکزی وزیرِ ریل اور آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو کو جمعہ کے روز عدالت سے بڑا جھٹکا لگا، جب دہلی کی راؤز ایونیو میں واقع خصوصی عدالت نے لینڈ فار جاب معاملے میں لالو یادو، ان کے اہلِ خانہ اور دیگر ملزمان کے خلاف الزامات طے کرنے کا حکم سنایا۔ یہ معاملہ ریلوے میں درجہ چہارم کی نوکریوں کے عوض زمین حاصل کرنے سے متعلق ہے، جسے عدالت نے ایک منظم سازش قرار دیا ہے۔ عدالت کے مطابق ابتدائی شواہد کی بنیاد پر یہ واضح ہوتا ہے کہ لالو یادو اور ان کے خاندان کی جانب سے وسیع پیمانے پر سازش رچی گئی۔ عدالت نے کہا کہ چارج شیٹ میں شامل مواد سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ لالو یادو کے قریبی معاونین نے نوکریوں کے بدلے زمین کے حصول میں شریکِ سازش کے طور پر کردار ادا کیا۔ عدالت نے لالو یادو اور دیگر کی جانب سے دائر بریت کی درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان دلائل میں کوئی وزن نہیں ہے۔ عدالتی ریمارکس میں یہ بھی کہا گیا کہ اس بات کے پختہ اشارے ملتے ہیں کہ ملزمان نے سرکاری عہدے سے الگ ہو کر ایک مجرمانہ منصوبے کے تحت کام کیا اور آئینی اختیارات اور صوابدید کا غلط استعمال کیا گیا۔ اس معاملے میں عدالت نے مجموعی طور پر 41 افراد کے خلاف الزامات طے کیے ہیں۔ ان پر بدعنوانی کی روک تھام کے قانون کی دفعہ 13(1)(ڈی) کے ساتھ دفعہ 13(2) کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔ تاہم عدالت نے 51 ملزمان کو بری کرنے کا بھی حکم دیا، کیونکہ چارج شیٹ کے مطابق ان کے خلاف خاطر خواہ ثبوت دستیاب نہیں پائے گئے۔ ادھر الزامات طے ہونے کے بعد راشٹریہ جنتا دل کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے۔ پارٹی کے ترجمان مرتیونجے تیواری نے کہا کہ جو لوگ سیاسی طور پر لالو خاندان کا مقابلہ نہیں کر پا رہے، وہ جانچ ایجنسیوں کے ذریعے انہیں نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے الزامات طے کیے ہیں اور اس پورے معاملے کا جواب قانونی دائرے میں رہتے ہوئے دیا جائے گا، جبکہ جانچ ایجنسیوں کے مبینہ غلط استعمال کا الزام بھی برقرار رہے گا۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو