لیبیا میں تارکین وطن کی کشتیاں ڈوبنے کے دو حادثات رونما ہوئے، جس کے سبب 60 افراد لقمہ اجل بن گئے، 2 کشتی حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق پناہ گزینوں کے عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ لیبیا میں پیش آنے والے 2 کشتی حادثات میں پہلا حادثہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں پیش آیا جس میں سمندر میں 21 افراد لاپتہ ہوئے، ڈوبنے والی کشتی میں سوار 5 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق بدقسمت کشتی میں ارٹیرین، پاکستانی اور مصری شہری سوار تھے۔ دوسرا حادثہ لیبیا کے شہر تبروک کے ساحل سے 35 کلومیٹر دور پیش آیا جس میں 39 میں سے صرف ایک شخص کو ریسکیو کیا جاسکا۔ پناہ گزینوں کے عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ رواں سال 743 افراد مختلف کشتی حادثات کی وجہ سے اپنی زندگیوں سے محروم ہوئے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل لیبیا پہنچنے کی کوشش کے دوران 11 سوڈانی پناہ گزین صحرائے کبریٰ کی گہرائی میں گاڑی خراب ہو نے کے بعد پیاس کی شدت سے اپنی جان گنوا بیٹھے تھے۔ رپورٹ کے مطابق یہ علاقے میں پناہ گزینوں اور غیر قانونی تارکین وطن کو درپیش بڑھتے ہوئے خطرات کو ظاہر کرنے والا ایک ہولناک واقعہ تھا۔ لیبیا کے مقامی ذرائع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یہ واقعہ ایک انتہائی دشوار گزار صحرائی علاقے میں پیش آیا تھا جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے بھی زیادہ ہوگیا تھا۔
Source: social media
کعبہ کی دیواروں سے لپٹے معتمرین کی روح پرور دعائیں، مطاف میں مسلسل صفائی جاری
پاک بھارت جنگ میں 5 طیارے مار گرائے گئے تھے، امریکی صدر
حوثیوں کا کارگو بحری جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک، 15 لاپتہ
جانتے ہیں ایران کا انتہائی افزودہ یورینیم کہاں دفن ہے: نیتن یاہو
جنگ بندی کیلیے ‘حالات’ تیار ہیں، اسرائیلی آرمی چیف
پیوٹن پر ٹرمپ کی تنقید کے بعد روس نے یوکرین پر ڈرون کی بارش کر دی
کعبہ کی دیواروں سے لپٹے معتمرین کی روح پرور دعائیں، مطاف میں مسلسل صفائی جاری
پاک بھارت جنگ میں 5 طیارے مار گرائے گئے تھے، امریکی صدر
حوثیوں کا کارگو بحری جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک، 15 لاپتہ
جانتے ہیں ایران کا انتہائی افزودہ یورینیم کہاں دفن ہے: نیتن یاہو