لہیہ، 9 اکتوبر: لداخ کی انتظامیہ نے جمعرات کو لیہہ میں سول سوسائٹی کے نمائندوں، سیاسی جماعتوں اور مذہبی رہنموں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا، جس کا مقصد گزشتہ ماہ پیش آئے تشدد کے واقعات کے بعد خطے میں امن و امان کی بحالی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، اجلاس کی صدارت چیف سکریٹری پون کوتوال نے کی، جبکہ ڈی جی پی ایس ڈی سنگھ جموال، لیہہ ایپکس باڈی کے چیئرمین تھپستن چھویانگ، کوچیئرمین چرنگ دورجے لکھروک، اور تاشی گیالسون چیئرمین و چیف ایگزیکٹو کونسلر، لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں بی جے پی، کانگریس، عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما، معروف بدھ مذہبی پیشوا، ڈپٹی کمشنر رومل سنگھ ڈونک اور ایس ایس پی شروتی اروڑا نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز 24 ستمبر کے تشدد میں جاں بحق ہونے والے چار افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی سے کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کا بنیادی مقصد علاقے میں مکمل معمول کی بحالی کے لیے ٹھوس اقدامات پر غور کرنا تھا۔ لیہہ میں 24 ستمبر کے بعد سے پانچ یا اس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد ہے اور موبائل انٹرنیٹ خدمات بھی معطل ہیں۔ اجلاس میں شرکاءنے آزادانہ ماحول میں کھل کر تبادلہ¿ خیال کیا۔ تاشی گیالسون نے میڈیا کو بتایا کہ میٹنگ مثبت ماحول میں منعقد ہوئی اور تقریباً تمام شرکاءنے متفقہ طور پر 24 ستمبر کے تشدد کی عدالتی جانچ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں گرفتار نوجوانوں کی رہائی، ان کے خلاف درج مقدمات واپس لینے اور جاں بحق افراد کے لواحقین کو مناسب معاوضہ دینے کے مطالبات بھی زور و شور سے پیش کیے گئے ۔ چیف سکریٹری اور ڈی جی پی نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ امن و قانون کی صورتحال میں بہتری کے ساتھ موبائل انٹرنیٹ خدمات جمعرات کی رات یا جمعہ کی صبح بحال کر دی جائیں گی۔ اجلاس کے دوران تمام فریقوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ خطے میں پائیدار امن، باہمی اعتماد اور مکالمے کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے تاکہ لیہہ دوبارہ مکمل طور پر معمول کی زندگی کی طرف لوٹ سکے ۔
Source: social media
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو