National

لوک سبھا میں زبردست ہنگامہ، کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی

لوک سبھا میں زبردست ہنگامہ، کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا آغاز آج (1 دسمبر) سے ہو گیا ہے، لیکن پہلے ہی دن لوک سبھا میں شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔ اپوزیشن نے کئی اہم معاملات پر حکومت کو گھیرنے کی کوشش کی، خاص طور پر نیشنل ہیرالڈ کیس میں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے خلاف نئی ایف آئی آر کے مسئلے پر کانگریس نے سخت ناراضگی ظاہر کی اور اسے بدلے کی کارروائی قرار دیا ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ ووٹرس لسٹ کے اسپیشل انٹینسیو ریویژن ) کے خلاف بھی اپوزیشن سراپا احتجاج رہا۔ ترنمول کانگریس، سماج وادی پارٹی اور DMK نے اس کے خلاف پارلیمنٹ میں بھرپور آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لوک سبھا کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور زیرو آور میں بحث کا مطالبہ کیا گیا۔ ہنگامہ بڑھنے کے بعد اسپیکر نے کارروائی دوپہر 2 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی۔ دوسری جانب راجیہ سبھا میں ماحول پرامن رہا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا: “آج سے سرمائی اجلاس شروع ہو رہا ہے، یہ ہم سب کے لیے فخر کی گھڑی ہے۔” پی ایم مودی نے نئے چیئرمین اور ملک کے نائب صدر سی پی رادھا کرشنن کو مبارکباد دی اور ان کی سماجی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی عوامی خدمت کی اعلیٰ مثال ہے۔ کانگریس کی سینئر لیڈر سونیا گاندھی آج سیشن کے پہلے دن پارلیمنٹ پہنچیں اور اپوزیشن کی حکمت عملی میں حصہ لیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments