National

لوک سبھا میں پیر کو پیش کی جائے گی اسپیکر اوم برلا کو ہٹانے کی تحریک، حکمراں جماعت اور اپوزیشن نے جاری کیا وِہپ

لوک سبھا میں پیر کو پیش کی جائے گی اسپیکر اوم برلا کو ہٹانے کی تحریک، حکمراں جماعت اور اپوزیشن نے جاری کیا وِہپ

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے ساتھ ہی لوک سبھا میں بڑا سیاسی ٹکراؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ پیر (7 مارچ) کو لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو عہدہ سے ہٹانے کی تحریک ایوان میں پیش کی جائے گی۔ اس تحریک کے پیش نظر حکمراں جماعت اور اپوزیشن دونوں نے اپنے اراکین پارلیمنٹ کو ایوان میں موجود رہنے کے لیے وِہپ جاری کیا ہے۔ واضح رہے کہ لوک سبھا کی کارروائی کی فہرست میں پیر کے روز اسپیکر کو ہٹانے سے متعلق اپوزیشن کی تحریک کو درج کیا گیا ہے۔ یہ نوٹس بجٹ سیشن کے پہلے مرحلے کے دوران اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے دیا گیا تھا۔ اس تحریک پر بحث کے دوران اوم برلا ایوان کی کارروائی کی صدارت نہیں کریں گے بلکہ اراکین پارلیمنٹ کے درمیان بیٹھیں گے۔ آئین کے التزامات کے مطابق جب لوک سبھا اسپیکر کے خلاف عہدہ سے برطرفی کی تحریک ایوان میں پیش کی جاتی ہے تب وہ ایوان کی صدارت نہیں کر سکتے۔ اس دوران وہ حکمراں جماعت کی اگلی صف میں بیٹھ سکتے ہیں اور انہیں تحریک کے خلاف اپنے دفاع کا بھی حق حاصل ہوتا ہے۔ اپوزیشن نے اپنے نوٹس میں الزام عائد کیا ہے کہ صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کے دوران اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور دیگر اپوزیشن لیڈران کو بولنے کا مناسب موقع نہیں دیا گیا۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے کارروائی کے دوران کھلے عام امتیازی سلوک کا مظاہرہ کیا۔ رپورٹس کے مطابق تقریباً 118 اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے اوم برلا کو عہدہ سے ہٹانے کے لیے تحریک کا نوٹس دیا تھا۔ یہ نوٹس کانگریس رکن پارلیمنٹ اور پارٹی چیف وہپ کے سریش نے کانگریس، سماجوادی پارٹی اور ڈی ایم کے سمیت کئی اپوزیشن لیڈران کی جانب سے لوک سبھا سکریٹریٹ کو سونپا۔ حالانکہ ٹی ایم سی کے اراکین پارلیمنٹ نے اس نوٹس پر دستخط نہیں کیے۔ قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا کی تاریخ میں اسپیکر کے خلاف ایسی تحریک پہلے بھی لائی گئی ہیں، لیکن اب تک کوئی تحریک پاس نہیں ہوئی۔ ماضی میں جی وی ماولنکر، حکم سنگھ اور بلرام جاکھڑ کو بی عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا کرنا پڑا تھا، حالانکہ یہ تمام تحریکیں مسترد کر دی گئی تھیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments